Follw Us on:

میرا برانڈ پاکستان کیا ہے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Whatsapp image 2025 08 15 at 11.29.08 pm
پاکستان بزنس فورم کی اس کاوش کا مقصد ملک میں مقامی مصنوعات کو فروغ دینا ہے۔ (فوٹو: پاکستان میٹرز)

لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والا “میرا برانڈ پاکستان” کا ایونٹ نہ صرف ایک بزنس ایگزیبیشن تھا بلکہ پاکستان کی معاشی آزادی کا پیغام بھی تھا۔ پاکستان بزنس فورم کی اس کاوش کا مقصد ملک میں مقامی مصنوعات کو فروغ دینا، درآمدات پر انحصار کم کرنا اور ایکسپورٹس بڑھا کر فورن ایکسچینج میں بہتری لانا ہے۔

پاکستان میٹرز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کراچی بزنس فارم کے صدر سہیل عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک بڑا اکنامک چیلنج درپیش ہے، فارن ایکسچینج کا بڑا حصہ درآمدات پر خرچ ہوتا ہے، جس سے بیلنس آف پیمنٹ متاثر ہوتا ہے۔ 2024 میں “میرا برانڈ پاکستان” کی بنیاد رکھی گئی تاکہ مقامی مصنوعات کو مارکیٹ میں جگہ دی جائے اور انہیں ایکسپورٹ کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ابتدائی چھوٹے پیمانے پر دو ایگزیبیشنز کی کامیابی کے بعد، لاہور میں یہ ایونٹ یومِ آزادی کے تحفے کے طور پر منعقد کیا گیا۔ اگلا میگا ایونٹ جنوری میں کراچی ایکسپو سینٹر میں ہو گا اور مستقبل میں فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ جیسے شہروں میں بھی ایسے ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔

میرا برانڈ پاکستان کے فوائد کیا ہیں اور کیوں شروع کیا گیا ہے؟ جاننے کے لیے ویڈیو کو مکمل دیکھیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس