Follw Us on:

کینیڈا کی ’سب سے بڑی ائیر لائن‘ کے عملے نے ہڑتال کر دی، ’ملازمین کو زمینی وقت کی بھی تنخواہ دی جائے‘

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Air canada
کمپنی کے مطابق ہڑتال جاری رہی تو روزانہ تقریباً ایک لاکھ تیس ہزار مسافر متاثر ہوں گے۔ (فوٹو: رائٹرز)

ایئر کینیڈا کے یونین سے وابستہ فضائی عملے نے آج ہفتے کی صبح ہڑتال کر دی جس کے نتیجے میں ایک لاکھ سے زائد مسافروں کے سفر متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب تنخواہوں کے حوالے سے مذاکرات ناکام ہو گئے۔ یہ 1985 کے بعد فضائی عملے کی پہلی بڑی ہڑتال ہے۔

ایئر کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ ایئر کینیڈا اور اس کی بجٹ ایئرلائن ایئر کینیڈا رُوج کی تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں جبکہ ریجنل آپریٹرز ایئر کینیڈا جیز اور پی اے ایل ایئرلائنز کی پروازیں معمول کے مطابق چلتی رہیں گی۔

کمپنی کے مطابق ہڑتال جاری رہی تو روزانہ تقریباً ایک لاکھ تیس ہزار مسافر متاثر ہوں گے۔

Air canada ..
فضائی عملہ صرف اس وقت تنخواہ وصول کرتا ہے جب جہاز حرکت میں ہوتا ہے۔ (فوٹو: رائٹرز)

فضائی عملہ صرف اس وقت تنخواہ وصول کرتا ہے جب جہاز حرکت میں ہوتا ہے جبکہ یونین کا مطالبہ ہے کہ انہیں زمینی وقت اور بورڈنگ کے دوران مسافروں کی معاونت پر بھی معاوضہ دیا جائے۔

ایئر کینیڈا نے چار برسوں میں اڑتیس فیصد تنخواہ میں اضافے اور پہلے سال پچیس فیصد اضافے کی پیشکش کی ہے مگر یونین کے مطابق یہ ناکافی ہے۔

ہڑتال کے باعث جمعے کے روز ہی چھ سو تئیس پروازیں منسوخ ہوچکی تھیں اور ہزاروں مسافروں کو متبادل پروازیں تلاش کرنا پڑیں۔

ٹورنٹو ایئرپورٹ پر موجود ایک مسافر فریڈی راموس نے بتایا کہ ان کی پرواز اچانک منسوخ کر دی گئی اور بار بار گیٹ اور وقت بدلنے کے باوجود سفر ممکن نہ ہوا۔

Air canada .
سوشل میڈیا پر کئی مسافروں نے فضائی عملے کے مطالبات کی حمایت کی ہے۔ (فوٹو: رائٹرز)

سوشل میڈیا پر کئی مسافروں نے فضائی عملے کے مطالبات کی حمایت کی ہے تاہم کاروباری حلقے حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ مداخلت کر کے بائنڈنگ آربیٹریشن نافذ کرے تاکہ معیشت کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

ایئر کینیڈا نے وزیراعظم مارک کارنی کی لبرل حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ فریقین کو تحکیم پر مجبور کرے لیکن فضائی عملے کی نمائندہ یونین کیو پی ای اس کی مخالفت کر رہی ہے۔

وزیر روزگار پیٹی ہائیڈو نے دونوں فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ دوبارہ مذاکرات کی میز پر آئیں جبکہ تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر تنازع طول پکڑ گیا تو کمپنی کو مصروف ترین سفر کے سیزن میں بھاری مالی نقصان ہو سکتا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس