Follw Us on:

’صدمہ، دل ٹوٹنا اور ذاتی مسائل‘، اداکارہ صبا قمر نے دو ہفتے بعد دوبارہ کام شروع کر دیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Saba qamar
اب اداکارہ نے ایک نئی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا ہے کہ انہوں نے کام پر واپسی کردی ہے۔ (فائل فوٹو)

اداکارہ صبا قمر نے شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب ہونے کے تقریباً دو ہفتے بعد دوبارہ کام کا آغاز کردیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ ابھی بھی مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہو سکیں۔

ڈان نیوز کے مطابق رواں ماہ یکم اگست کو شوٹنگ کے دوران صبا قمر بے ہوش ہوگئی تھیں اور دل میں تکلیف کے باعث انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کی انجیوگرافی بھی کی گئی۔

اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام پر مداحوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ جلد ہی کام پر واپسی کریں گی۔

صبا قمر نے بعد میں اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ ان کی طبیعت کی خرابی کی بڑی وجہ صدمے، دل ٹوٹنے اور دیگر ذاتی مسائل تھے۔

انہوں نے مداحوں کو نصیحت کی تھی کہ وہ دکھ اور تکلیف کو دل میں رکھنے کے بجائے اس کا اظہار کریں تاکہ وہ اندر ہی اندر انسان کو بیمار نہ کرے۔

Screenshot 2025 08 16 151907

اب اداکارہ نے ایک نئی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا ہے کہ انہوں نے کام پر واپسی کردی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ تقریباً دو ہفتے بعد دوبارہ سیٹ پر آئی ہیں اور نئے پروجیکٹ میں کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ اگرچہ ان کی صحت بتدریج بہتر ہو رہی ہے مگر وہ ابھی بھی مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئیں۔

صبا قمر نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح وہ اپنی اداکاری میں پوری جان ڈالنے کی کوشش کریں گی تاکہ مداحوں کو خوشی اور تفریح فراہم کر سکیں۔

انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی تاہم اپنے نئے منصوبے کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

واضح رہے صبا قمر زمان ایک پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ہے اس کا تعلق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے ہے۔ صبا قمر نے کئی ڈراموں اور اشتہارات میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

2012 میں حکومت پاکستان نے ان کو تمغا امتیاز سے نوازا جو شہریوں کو ان کی کامیابیوں کی بنیاد پر پاکستان میں چوتھے نمبر پر سجایا جاتا ہے۔

2016 میں انھوں نے فنون لطیفہ کے شعبوں میں نمایاں کام کے اعتراف میں پرائڈ آف پرفارمنس حاصل کیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس