Follw Us on:

اگر ٹرمپ روس-یوکرین جنگ ختم کرائیں تو نوبیل انعام کی نامزدگی کی حمایت کروں گی، ہیلری کلنٹن

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Hillary clinton
روس اس وقت یوکرین کے تقریباً 18 فیصد علاقے پر قابض ہے۔ (فوٹو: گوگل)

سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نوبیل انعام کی نامزدگی سے متعلق ایک حیران کن اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کروادیں تو وہ انہیں نوبل انعام کے لیے نامزد کرنے کی حمایت کریں گی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں ہیلری کلنٹن نے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ روس یوکرین جنگ کا خاتمہ اس شرط پر کروا دیں کہ یوکرین کا کوئی علاقہ روس کے قبضے میں نہ جائے، تو وہ ٹرمپ کو نوبیل انعام کے لیے نامزد کرنے کی حمایت کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن وقت کے ساتھ یوکرینی علاقوں سے پیچھے ہٹتے ہیں تو یہ عالمی امن کے لیے ایک تاریخی اقدام ہوگا۔

واضح رہے کہ روس اس وقت یوکرین کے تقریباً 18 فیصد علاقے پر قابض ہے اور ان علاقوں کو اپنا حصہ قرار دیتا ہے۔

ٹرمپ نے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ روس یوکرین جنگ کے حل کے لیے بعض جغرافیائی تبدیلیاں ممکن ہیں، تاہم انہوں نے اس بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔

ہیلری کلنٹن کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب کچھ ممالک اور اراکین اسمبلی کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی تجویز دی جا چکی ہے۔

مزید پڑھیں: ’بڑی پیشرفت، مگر معاہدہ نہیں ہوا‘، ٹرمپ پیوٹن ملاقات میں کیا بات چیت ہوئی؟

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورِ صدارت میں مشرق وسطیٰ میں امن معاہدوں، پاکستان-انڈیا کشیدگی، آرمینیا-آذربائیجان تنازع اور تھائی لینڈ-کمبوڈیا کشیدگی میں کمی لانے جیسے اقدامات کی بنیاد پر خود کو نوبیل انعام کا مستحق سمجھتے ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ نوبیل امن انعام ناروے کی ایک کمیٹی دیتی ہے، جس کے پانچ اراکین کا تقرر ناروے کی پارلیمنٹ کرتی ہے۔ دنیا بھر سے ہر سال سیکڑوں شخصیات کو اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا جاتا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس