Follw Us on:

پاکستان کے ’یوم آزادی‘ کی تقریبات کا سلسلہ جاری: ’ پاکستان عزم، قربانی اور یکجہتی کی لازوال داستان ہے‘

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Liberland
پاکستان کی مٹی شہداء کے خون سے سیراب ہے۔ (فوٹو: پاکستان میٹرز)

پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر لاہور پریس کلب میں لبرلینڈ کے پاکستان و نیپال میں تعینات ایمبیسڈر ایٹ لارج فیصل بٹ کی صدارت میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں سابق صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر سعید الٰہی، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، سینئر صحافی مبشر بخاری، بیرسٹر امرت شیخ، بیرسٹر سلمان، ثناء آغا خان اور سول سوسائٹی، وکلاء و ڈپلومیٹک کمیونٹی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

تقریب کا آغاز ملی نغموں سے ہوا، جنہوں نے شرکاء کا لہو گرمادیا۔ معروف کالم نگار مرزا رضوان نے قومی نغمہ پیش کر کے سماں باندھ دیا، جب کہ پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے خصوصی کیک بھی کاٹا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایمبیسڈر فیصل بٹ نے پاکستانی قوم، قیادت اور حکومت کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا یومِ آزادی عزم و قربانی کی عظیم داستان ہے۔ پاکستان نے ہر چیلنج کا بے مثال حوصلے سے سامنا کیا اور دنیا کے لیے مثال قائم کی۔ فیصل بٹ نے لبرلینڈ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تجارتی، ثقافتی اور سٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں: الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ سیلاب متاثرہ علاقوں میں روانہ، کیا کیا شامل ہے؟

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سعید الٰہی کا کہنا تھا کہ آزادی محض جشن نہیں، ایک امانت ہے، جسے ہر نسل نے قربانی دے کر محفوظ رکھا۔ میجر عزیز بھٹی سے لے کر ڈاکٹر عبدالقدیر خان تک، سب نے وطن کے لیے عظیم کردار ادا کیا۔

بیرسٹر امرت شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی مٹی شہداء کے خون سے سیراب ہے۔ وطن دشمن سازشوں کے باوجود پاکستان نے ہر میدان میں ترقی کی راہ اپنائی ہے۔

شرکاء نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہم سب ایک روح، ایک دل اور ایک آواز بن کر اعلان کرتے ہیں کہ پاکستان صرف ایک جغرافیائی خطہ نہیں، بلکہ ہماری رگوں میں دوڑتا وہ لہو ہے جو ہمیں ایک کرتا ہے۔ یہ وہ مقدس زمین ہے جس کے لیے ہمارے آباء و اجداد نے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔ گھر چھوڑے، جوانیاں نچھاور کیں، یتیموں کے آنسوؤں کو اپنا نصیب بنایا۔

تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس