بونیر کے گاؤں بشنوئی میں حالیہ ہونے والے کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں زبردست جانی و مالی نقصان ہوا ہے، یہاں کے کئی گھر اور پورا گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گیا اور راستے میں آنے والی ہر چیز بہہ گئی۔
پاکستان میٹرز کی اس خصوصی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح اس حادثے نے کثیر تعداد میں املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔ یہی وہ جگہ ہے جہاں سے اس خوفناک حادثے کا آغاز ہوا۔
الخدمت کے رضاکار بڑی تعداد میں متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں، جب کہ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان سمیت دیگر اہم شخصیات بھی متاثرین کی مدد کے لیے موجود ہیں۔
پاکستان میٹرز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان کا کہنا تھا کہ حکومت سے گزارش ہے کہ فوری طور پر راستے کھولے جائیں، موبائل نیٹ ورک بحال کیا جائے اور بجلی کی فراہمی کو جلد از جلد بحال کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرین کی مدد کے لیے کام کرنے والے اداروں کو بھی انتظامی طور پر کنٹرول کیا جائے تاکہ امدادی سرگرمیاں موثر انداز میں جاری رہ سکیں۔