پاکستان کے نوجوان اسکواش اسٹار اشعب عرفان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا میں منعقدہ جونز کریک اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
فائنل میں اشعب عرفان نے ملائیشیا کے نیتھن کیوے کو سخت مقابلے کے بعد 1-3 سے شکست دی۔ پاکستانی کھلاڑی نے پہلا گیم ہارنے کے بعد زبردست کم بیک کرتے ہوئے مسلسل تین گیمز جیت کر میدان مار لیا۔
فائنل میچ کا اسکور 8-11، 11-2، 11-2 اور 11-6 رہا۔ میچ 40 منٹ تک جاری رہا، جس میں اشعب عرفان نے بھرپور دبدبہ قائم رکھا۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ اور سہ ملکی ٹی 20 سریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، بابر اور رضوان باہر
اس کامیابی کے ساتھ ہی اشعب عرفان رواں سال تیسرا پی ایس اے ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ جیتنے پر اشعب عرفان نے 12 ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم بھی حاصل کی۔
یاد رہے کہ اشعب عرفان حالیہ دنوں میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسکواش کھلاڑیوں میں سے ایک سمجھے جا رہے ہیں، جو بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔