Follw Us on:

وزیر اعظم کا خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Shahbaz sharif ii
وزیرِ اعظم کا خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کیلئے وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان( فائل فوٹو)

وزیرِ اعظم شہبازشریف نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں و سیلاب سے متاثرین کی مدد میں وفاقی اداروں کو مزید متحرک ہونے کی ہدایت اور سیلاب متاثرین کیلئے وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں طوفانی بارشوں و سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔

شہباز  نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں کوئی وفاقی یا صوبائی حکومت نہیں، ہمیں متاثرہ لوگوں کی مدد اور بحالی یقینی بنانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاست کا نہیں، خدمت کا وقت ہے، مصیبت زدہ پاکستانیوں کی مدد قومی ذمہ داری ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین اور متاثرین کو وزیراعظم پیکیج کے تحت امدادی رقوم فراہم کرے گی۔ امدادی اشیاء کی تقسیم اور بحالی آپریشن کی نگرانی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کریں گے جبکہ بجلی، پانی، سڑکوں اور دیگر سہولیات کی بحالی متعلقہ وزراء خود یقینی بنائیں گے۔

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ تمام متعلقہ وزراء متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں۔ این ایچ اے اور وزارت مواصلات کو شاہراہوں اور پلوں کی بحالی کی فوری ہدایت کی گئی جبکہ وزارت صحت کو طبی کیمپس قائم کرنے، ادویات اور ڈاکٹرز کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بھجوانے کا حکم دیا گیا۔

Flood kpk 2
این ایچ اے اور وزارت مواصلات کو شاہراہوں اور پلوں کی بحالی کی فوری ہدایت کی گئی(فائل فوٹو)

اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک 456 ریلیف کیمپس قائم اور 400 ریسکیو آپریشن کیے جا چکے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی ترسیل جاری ہے۔ محتاط اندازے کے مطابق 126 ملین روپے سے زائد کے نقصانات ہوئے ہیں۔

این ڈی ایم اے نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مزید بارشوں کا سلسلہ ستمبر کے آخری ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی اشیاء کی فراہمی مزید بڑھائی جائے اور جب تک بنیادی انفراسٹرکچر بحال نہیں ہوتا، وفاقی وزراء وہیں موجود رہیں۔

مزید پڑھیں:سیلاب سے متاثرہ پاکستان یا انڈیا نے مدد کی درخواست کی تو اقوام متحدہ تیار ہے، سیکرٹری جنرل

اجلاس میں سیلاب میں جاں بحق افراد کیلئے دعا کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ متاثرین کی مکمل بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس