وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور شہروں کی جدید خطوط پر تعمیر وترقی کے لیے جاپان کے تجربات سے سیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مریم نواز نے تاریخی اور صنعتی شہر یوکو ہاما کی بندرگاہ کا دورہ کیا ہے اور یوکوہاما کی ڈویلپمنٹ کو سراہا ہے۔
وزیراعلٰی نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی ‘روڈا’ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ دریائے راوی کے کنارے آباد لاہور کو بھی یوکو ہاما کی طرز پر ترقی دینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے یوکوہاما کے شہری ترقی کے ادارے کو لاہور کے دورے اور روڈا کے کام کو دیکھنے کی دعوت بھی دی۔ تقریب کے بعد یوکو ہاما کی ٹیم نے لاہور کے دورے کی دعوت قبول کر لی ہے۔
مریم نواز نے یوکوہاما کی طرز پر لاہور اور پنجاب کے صنعتی اور گنجان آباد شہروں کی تعمیر وترقی کے لئے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ہم روڈا کو یوکوہاما کی طرز پر شہری ترقی کے جدید ادارے میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صنعتی ترقی کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی اور خطرات سے بچاﺅ کو یقینی بناتے ہوئے شہری ترقی چاہتے ہیں۔ جاپان کا گنجان آباد اور صنعتی شہر یوکو ہاماجدید شہری ترقی کی نادر مثال ہے۔

بعد ازاں وزیراعلی کو پورٹ کے کام اور مینجمنٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اور یوکوہاما بندرگاہ میں سہولیات سے متعلق بھی آگاہ کیاگیا۔
واضع رہے کہ مریم نواز سرکاری طور پر جاپان کا دورہ کرنے والی پہلی وزیراعلی ٰ بن گئیں ، وہ جاپانی حکومت کی خصوصی دعوت پرسرکاری دورہ کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز وفد کے ہمراہ جاپان کے 5 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئیں ، وہ جاپانی حکومت کی خصوصی دعوت پرسرکاری دورہ کررہی ہے۔
لاہور ایئرپورٹ پر اعلیٰ حکام نے وزیراعلیٰ اور وفد کو رخصت کیا ، جس کے بعد وہ سرکاری طور پر جاپان کا دورہ کرنے والی پنجاب کی پہلی وزیراعلیٰ بن گئی ہیں۔
پنجاب میں ویسٹ ٹریٹمنٹ کے لئے جدید جاپانی ٹیکنالوجی استعمال میں لانے کا فیصلہ
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) August 18, 2025
جاپان کی جدید ٹیکنالوجی اور طریقے پنجاب میں سیوریج اور ویسٹ مینجمنٹ کے لئے استعمال میں لائے جائیں گے
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا جاپان کے سب سے بڑے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ
وزیراعلیٰ… pic.twitter.com/ypZHXntcYY
دورے کے دوران وہ ٹوکیو، اوساکا اور یا کوہوما جائیں گی، جبکہ اوساکا میں ہونے والے ورلڈ ایکسپو میں بھی شرکت کریں گی۔
وزیراعلیٰ جاپان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گی اور مختلف جاپانی اداروں کا دورہ بھی کریں گی۔
وفد میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، ملک صہیب بھرت، ذیشان رفیق، ثانیہ عاشق اور اعلیٰ سرکاری افسران شامل ہیں۔