Follw Us on:

چیمپینز ٹرافی میں شائقین کا جوش و خروش عروج پر :3 میچز کے ٹکٹس مکمل فروخت

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
فائل فوٹو/گوگل

پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک ہونے جا رہی ہے،جس کی ٹکٹس فروخت کے لیے پی سی بی کی طرف سے اعلان ہوتے ہی شائقین کا غیر معمولی جوش و خروش ، پہلے مرحلے میں 30 فیصد ٹکٹس آن لائن فروخت کے لیے پیش کی گئی ۔

چیمپئنز ٹرافی ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع ہونے پر شائقین نے جذباتی لمحات کا اظہار کیا اور چند ہی لمحات میں 3 میچز کی ٹکٹیں بلکل فروخت ہو گئیں۔

پی سی بی کی طرف سے پہلے مرحلے میں 30 فیصد ٹکٹیں فروخت کرنے کا اعلان کیا گیا ، جس سے شائقین نے وقت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹکٹس کو آن لائن خرید لیا،پہلے مرحلے میں پاکستان نیوزی لینڈ، آسٹریلیا انگلینڈ اور پاکستان بنگلہ دیش3 میچز کے ٹکٹس مکمل طور پر فروخت ہو گئیں۔

خیال رہے کہ 3 میچز کی فروخت ہونے والی ٹکٹوں میں پاکستان اور نیوزی لینڈکا میچ 19 فروری کو کراچی میں ہوگا۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ 22 فروری کو لاہور میں شیڈولڈ کے مطابق ہے ،جبکہ پاکستان اور بنگلا دیش کا میچ 27 فروری کو راولپنڈی میں ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق دوسرے مرحلے میں فزیکل ٹکٹس 3 فروری سے فروخت ہوں گی،100سے زائد ٹکٹس ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے بیچی جائیں گی۔

پی سی بی ترجمان کا کہنا ہےکہ ٹکٹوں کی فروخت پر عوامی ردعمل خوش کن ہے، چند گھنٹوں میں ہی ٹکٹوں کی فروخت شائقین کی دلچسپی کی عکاس ہے، پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں جو اچھی خبر ہے، پی سی بی زیادہ سے زیادہ تماشائیوں کو میچز دکھانےکی سہولت دےگا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کے میچز کے جنرل اسٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت دو ہزار روپے، وی وی آئی پی اسٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت 20 ہزار روپے مقررکی گئی ہے۔

پاکستان ٹیم کے علاوہ ہونے والے میچز کے کم سے کم ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار اور زیادہ سے زیادہ ٹکٹ کی قیمت سات ہزار روپے رکھی گئی ہے جبکہ لاہور میں ہونے والے ایک سیمی فائنل کے جنرل اسٹینڈ کی قیمت ڈھائی ہزار اور وی وی آئی پی کی قیمت 20 ہزار روپے ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس