Follw Us on:

چین اور انڈیا کو ایک دوسرے کو حریف نہیں بلکہ شراکت دار سمجھنا چاہیے، چینی وزیرِ خارجہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Indian & chinese foreign minister
انڈیا اور چین کو ایک "کھلے اور تعمیری رویے" کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ (فوٹو: گوگل)

چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین اور انڈیا کو “درست اسٹریٹجک فہم” قائم کرنا ہوگا اور ایک دوسرے کو حریف نہیں بلکہ شراکت دار کے طور پر دیکھنا چاہیے۔

چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چینی وزیرِ خارجہ نے پیر کے روز انڈین وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے انڈیا کے ساتھ باہمی احترام اور باہمی مفاد کے اصول پر تعلقات آگے بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے سرحدی امن، تجارتی معاملات اور باہمی تبادلوں پر بات کی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔ وانگ ای نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ہر سطح پر رابطے اور مذاکرات بتدریج بحال ہو رہے ہیں اور تعلقات دوبارہ تعاون کی راہ پر گامزن ہیں۔

چینی وزیرِ خارجہ نے زور دیا کہ چین اور انڈیا بڑی ریاستوں کی حیثیت سے ترقی پذیر ممالک کے لیے اتحاد اور خود کو مضبوط بنانے کی ایک مثال بن سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ وانگ ای دو روزہ دورے پر پیر کے روز نئی دہلی پہنچے ہیں، جہاں وہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کے ساتھ 24ویں دور کے سرحدی مذاکرات کریں گے اور وزیراعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

Modi & chinese president
چین اور انڈیا کو ایک دوسرے کو حریف نہیں بلکہ شراکت دار سمجھنا چاہیے۔ (فوٹو: گوگل)

اس سے قبل انڈین وزیرِ خارجہ جے شنکر نے کہا تھا کہ انڈیا اور چین کو ایک “کھلے اور تعمیری رویے” کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے جو باہمی احترام اور حساسیت پر مبنی ہو۔

انہوں نے واضح کیا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر کشیدگی کم کرنے کے عمل کو آگے بڑھانا دونوں ممالک کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کی بنیاد ہے۔

یاد رہے کہ جون 2020 میں وادی گلوان میں ہونے والے خونی تصادم نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو چھ دہائیوں کی نچلی ترین سطح پر پہنچا دیا تھا۔ تاہم گزشتہ اکتوبر میں طے پانے والے ایک معاہدے کے بعد دونوں ممالک نے فوجی محاذ آرائی ختم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

مزید پڑھیں: بادل پھٹنے سے خیبرپختونخوا میں تباہی: ’پاکستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بچنے کی کوئی ٹیکنالوجی موجود نہیں‘

وانگ ای کا یہ دورہ اس وقت ہو رہا ہے، جب وزیراعظم نریندر مودی سات برس بعد چین کا دورہ کرنے والے ہیں، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب عالمی سطح پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں اور محصولات کی جنگ کے باعث شدید دباؤ پایا جا رہا ہے۔ وانگ ای دورہ انڈیا کے بعد پاکستان بھی جائیں گے، جب کہ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم مودی کا آئندہ دنوں میں چین کا دورہ متوقع ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس