Follw Us on:

پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کی آسان فراہمی، چار لاکھ 66 ہزار شہریوں نے لائسنس بنوا لیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
لائئسنس
پنجاب بھر میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ (تصویر: ڈیلی پاکستان)

پنجاب بھر میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

  حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ‘بغیر لائسنس ڈرائیونگ’ کےخلاف 90 روز کےکریک ڈاؤن میں رواں ماہ سے اب تک چار لاکھ 66 ہزار سے زائد شہریوں کو مختلف لائسنسنگ سہولیات فراہم کی جا چکے ہیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ 58 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس حاصل کیے ہیں۔ اتنی ہی تعداد میں ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیے گئےہیں۔

اس کے علاوہ ایک لاکھ تین ہزار سے زائد افراد نے اپنے لائسنسوں کی تجدید کروائی اور چار ہزار سے زائد شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ موٹرسائیکل سواروں کے لیے بہترین اور تیز ترین نظام یہ ہے کہ ان کو ایک ہی دن میں لرننگ اور ریگولر لائسنس فراہم کیے جا رہے ہیں۔

1342261 726229927
رواں ماہ لاہور ٹریفک پولیس نے 25 ہزار 700 سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے۔ (تصویر: اردو نیوز)

دوسری جانب ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل چلانا  قانونی جرم ہے اور اس خلاف ورزی کے خلاف 90 روزہ کریک ڈاؤن جاری ہے۔

 ترجمان ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ رواں ماہ پنجاب میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کو 1 لاکھ 1400 سے زائد  چالان کیے گئے۔ 

 مزید براں، رواں ماہ لاہور ٹریفک پولیس نے 25 ہزار 700 سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے ۔ ٹریفک پولیس فیصل آباد نے 11 ہزار، راولپنڈی نے 9 ہزار گجرانوالہ نے 7 ہزار اور بہاول نگر نے 4 ہزار سے زائد شہریوں کو جرمانے کیے۔ 

 ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے بتایا ہے کہ صوبہ بھر میں بلا تفریق بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔ 

 ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کاروائیوں کا مقصد حادثات میں کمی لانا ہے۔ مہلک حادثات کی روک تھام  کیلئے ٹریفک پولیس ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ 

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس