وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا دورہ جاپان کا آج دوسرا روز ہے، جہاں وہ ٹوکیو میں مصروف دن گزاریں گی۔ وہ نیشنل سینٹرل پارک گلوبل ہیلتھ میڈیسن، جاپان انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سکیورٹی کادورہ کریں گی۔
مریم نواز جاپان انسٹرنل ٹریڈ آرگنائزیشن کے ہیڈ کوارٹرکا دورہ کریں گی، جاپان میں انٹرنیشنل آفیئر کے سینئر وائس منسٹر ماٹسویوٹاکی ہیکو سے رسمی ملاقات بھی کریں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب ٹوکیو کے علاقے اوچی کوچو، چی یوڈاکوٹوکیو میں اٹلس ہنڈا کے سی ای او ثاقب شیرازی سے ملاقات کریں گی، ہنڈا ہیڈ کوارٹر میں ایلسیا ٹاورکو رانومونٹومیناٹوکوکادورہ کریں گی، جہاں ہنڈا کے ہیڈ آفس میں انہیں تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
مریم نواز جاپان کی وزارت اکنامی ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کابھی دورہ کریں گی، پارلیمنٹیرینز فرینڈشپ لیگ کے چیئرمین سے میٹنگ بھی شیڈول میں شامل ہے۔
مزید یہ کہ منسٹری آف فارن آفیئر جاپان کی طرف سے مریم نواز اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ مریم نواز جاپان کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر ہیں، جہاں کل اپنے دورے کے پہلے دن وہ 16 گھنٹوں تک مصروف رہیں۔ انہوں نے صبح آٹھ بجے اپنے دورے کی سرگرمیوں کا آغاز کیا، رات بارہ بجے تک جاپانی حکام کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر گفتگو میں مصروف رہیں۔
سرکاری دورے کے پہلے دِن وزیراعلی پنجاب نے جاپان کے شہری ترقی کے مختلف اداروں کا دورہ کیا، صاف پانی ، سیوریج ، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، ماحولیات کی بہتری اور زہریلے کاربن سے عوام کو بچانے کے جاپانی حکومت کے طریقوں کی سٹڈی کی۔
مزید پڑھیں: انڈیا کی سندھ طاس معاہدہ معطلی کی کوشش پاکستان کے 24 کروڑ عوام کے لیے وجودی خطرہ ہے، اسحاق ڈار
انہوں نے بندرگاہ کے حامل تاریخی یوکو ہاما شہر کا جائزہ لیا کہ جاپان نے ساحل کے کنارے آباد اس صنعتی شہر کو جدید صنعتی شہر میں کیسے بدلا ہے؟ لاہور اور پنجاب کے دیگر صنعتی شہروں کو جدید خطوط پر بنانے کے نکتہ نظر سے معلومات دریافت کیں۔
مریم نواز نے قدیمی ’ریڈ برِک وئیر ہاﺅس‘ کا بھی دورہ کیا اور محنت کش طبقے کے بچوں کو ہنر سکھانے کے مرکز کا بھی جائزہ لیا۔ جاپان میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تقریب میں بھی شرکت کی۔