خیبر پختونخواہ میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔
قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع اور مالی نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ یہ ایوان وزیراعظم شہباز شریف اور ٹیم کی جانب سے متاثرین کی فوری امداد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
متن میں کہا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سے خود ٹیلیفون پر رابطہ کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے متاثرہ شہریوں کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔
مزید پڑھیں: بادل پھٹنے سے خیبرپختونخوا میں تباہی: ’پاکستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بچنے کی کوئی ٹیکنالوجی موجود نہیں‘
قرار داد میں کہا گیا تھا کہ یہ ایوان مشکل کی گھڑی میں خیبر پختونخواہ کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ یہ ایوان متاثرہ افراد کی جلد بحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔