Follw Us on:

لندن میں پاکستانیوں کے پاسپورٹ کے لیے ون ونڈو سہولت کا افتتاح: کیا سہولیات میسر ہوں گی؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Isaq dar
لندن میں پاکستانیوں کے پاسپورٹ کیلئے ون ونڈو سہولت کا افتتاح: اسحاق ڈار( فوٹو: سکرین گریپ)

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ لندن میں پاکستانیوں کے پاسپورٹ کے لیے ون ونڈو سہولت کا افتتاح کردیا گیا ہے اور مستقبل میں دیگر ممالک میں بھی یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ برطانیہ پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے، برطانوی حکام کے ساتھ مختلف امور، خصوصاً ایران اور افغانستان سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ان کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔

نائب وزیراعظم نے اس موقع پر واضح کیا کہ انڈیا سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کرسکتا، اگر انڈیا  نے پاکستان کا پانی روکا تو یہ اقدام جنگ تصور ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں؛انڈیا کی سندھ طاس معاہدہ معطلی کی کوشش پاکستان کے 24 کروڑ عوام کے لیے وجودی خطرہ ہے، اسحاق ڈارٓ

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

مزید پڑھین؛ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے 670 افراد جاں بحق، 25 ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے دنیا کے سامنے پہگام واقعے کے حقائق رکھے ہیں اور اس کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ دولت مشترکہ کے سیکرٹری جنرل کو دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس