Follw Us on:

پیوٹن یوکرین کے ساتھ امن معاہدے پر راضی نہ ہوئے تو روس کے لیے مشکل صورتحال ہوگی،ٹرمپ

احسان خان
احسان خان
Trump with putin
پیوٹن  یوکرین کے ساتھ امن معاہدے پر راضی نہ ہوں تو روس کے لیے مشکل صورتحال ہوگی، ٹرمپ( فائل فوٹو)

امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز کہا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے پیش رفت کریں گے، مگر ممکن ہے کہ وہ کسی معاہدے کے خواہاں نہ ہوں، جس سے پیوٹن کے لیے ایک مشکل صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

عالمی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے پروگرام فاکس اینڈ فرینڈز کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ آئندہ دو ہفتوں میں پیوٹن کا لائحہ عمل واضح ہو جائے گا۔ انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ امریکی فوجی یوکرین کی سرزمین پر نہیں بھیجے جائیں گے، جبکہ اُن سیکورٹی ضمانتوں کی تفصیلات نہیں بتائیں جو وہ پہلے ہی کسی بعد از جنگ تصفیے میں یوکرین کو دینے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

ٹرمپ نے کہاکہ میرا نہیں خیال کہ امن معاہدہ کوئی بڑا مسئلہ ہوگا۔ مجھے لگتا ہے کہ پیوٹن تھک چکے ہیں، سب ہی تھک گئے ہیں، لیکن آپ کچھ کہہ نہیں سکتے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اگلے چند ہفتوں میں صدر پیوٹن کے بارے میں جان لیں گے ممکن ہے کہ وہ معاہدہ کرنا ہی نہ چاہیں۔

واضح رہے کہ  ٹرمپ اس سے قبل خبردار کر چکے ہیں کہ اگر پیوٹن امن قائم نہ کریں تو روس اور اس کا تیل خریدنے والے ممالک پر مزید پابندیاں لگائی جائیں گی۔

Zelenskyvolodymyr trumpdonald vancejd 022825upi01
یوکرین اور یورپی اتحادیوں کو ٹرمپ کے وعدوں سے حوصلہ ملا ہے( فائل فوٹو)

یوکرین اور یورپی اتحادیوں کو ٹرمپ کے اُن وعدوں سے حوصلہ ملا ہے جن میں انہوں نے جنگ کے خاتمے کے لیے سیکورٹی ضمانتوں کی بات کی، لیکن کئی سوالات اب بھی باقی ہیں، خاص طور پر یہ کہ روس کس حد تک تعاون پر آمادہ ہوگا۔

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے وائٹ ہاؤس میں پیر کو امریکی صدر کے ساتھ ہونے والی بات چیت کو ایک بڑا قدم آگے قرار دیا، جو یورپ کی 80 سالہ تاریخ کی مہلک ترین جنگ کے خاتمے اور آئندہ ہفتوں میں پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان سہ فریقی ملاقات کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکی صدر سے یوکرینی ہم منصب کی ملاقات: ’روس اور یوکرین دونوں جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں

اس موقع پر زیلنسکی کے ساتھ جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے رہنما بھی شریک تھے۔ زیلنسکی اور ٹرمپ کے درمیان خوشگوار ماحول فروری میں ہونے والی ان کی ناکام ملاقات سے بالکل مختلف تھا۔

Author

احسان خان

احسان خان

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس