Follw Us on:

الخدمت فاؤنڈیشن متاثرین سیلاب کیلئے 25 کروڑ روپےخرچ کرچکی ہے،ڈاکٹرحفیظ الرحمان

احسان خان
احسان خان
Alkhidmat
الخدمت فاؤنڈیشن متاثرین سیلاب کیلئے 25 کروڑ روپےخرچ کرچکی ہے،( فائل فوٹو)

صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کے لیے اب تک 25 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے ہیں۔

ڈاکٹر حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ  بونیر، باجوڑ، بٹگرام، سوات، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے متاثرہ اضلاع میں تین ہزار رضاکار ریلیف آپریشن کا حصہ ہیں اور الخدمت کے 3 ہزار سے زائد تربیت یافتہ رضاکار بونیر، باجوڑ، بٹگرام، سوات، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے متاثرہ اضلاع میں دن رات امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بے لوث رضاکار اب تک 408 متاثرہ افراد کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات تک منتقل کر چکے ہیں۔ الخدمت کے 6 موبائل ہیلتھ یونٹس سیلاب زدہ علاقوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ دیگر شہروں سے بھی ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف متاثرین کی خدمت کے لیے روانہ کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 18 ایمبولینسیں مریضوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں تک پہنچانے میں مصروف ہیں۔

صدر الخدمت فاؤنڈیشن کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو پکا پکایا کھانا، راشن پیکجز اور صاف پانی کی فراہمی پہلے دن سے جاری ہے۔ الخدمت کے رضاکار بیلچوں اور کدال کی مدد سے سڑکوں اور مکانوں سے ملبہ بھی ہٹا رہے ہیں۔

Al khidmat
رضاکار اب تک 408 متاثرہ افراد کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات تک منتقل کر چکے ہیں( فائل فوٹو)

 ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے بتایا کہ باجوڑ، بونیر اور بٹگرام میں بڑی تعداد میں مکانات تباہ ہو چکے ہیں اور ان علاقوں میں بحالی کا عمل مکمل ہونے تک الخدمت کی امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ قبل ازیں فاؤنڈیشن کی جانب سے متاثرہ علاقوں کو بھجوائے گئے امدادی سامان میں کفن اور تابوت بھی شامل تھے تاکہ جاں بحق افراد کی تدفین باعزت طریقے سے ہو سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے لیکن پاکستان ان تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں:بشنوئی کا ہیرو انسانیت کا شہید: ’ظہور گلی گلی دوڑتا، چیختے چلاتے لوگوں کو بچاتا رہا‘

 صدر الخدمت فاؤنڈیشن نے مخیر حضرات اور اہلِ خیر سے اپیل کی کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں آگے بڑھ کر اپنے متاثرہ ہم وطنوں کی مدد کریں۔الخدمت  فاؤنڈیشن حسبِ روایت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی مکمل بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔

Author

احسان خان

احسان خان

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس