Follw Us on:

سندھ حکومت نےکراچی میں وہ کر دکھایا ،جو ایم کیو ایم 40 سال میں نہ کر سکی،شرجیل انعام میمن  

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Sharjeel inam memon
سندھ حکومت نےکراچی میں وہ کر دکھایا ،جو ایم کیو ایم 40 سال میں نہ کر سکی ، شرجیل انعام میمن  ( فائل فوٹو)

سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے رہنما متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فاروق ستار کی شکایت وزیر اعظم سے ہے مگر غصہ سندھ حکومت پر نکال رہے ہیں اورسندھ حکومت نےکراچی میں وہ کر دکھایا ،جو ایم کیو ایم 40 سال میں نہ کر سکی۔

ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کے بیان پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ردعمل دیا کہ ذاتی شکووں کو سیاسی ایجنڈے میں بدلنا فاروق ستار کی پرانی روایت ہے،ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ وہ طویل عرصے تک اقتدار میں شریک رہے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کراچی کو آفت زدہ علاقہ ڈکلیئر کرنے کا مطالبہ کر دیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ طوفانی بارش کے دوران میئر کراچی اور سندھ حکومت فیلڈ سے غائب رہی۔

Karachi rain
فاروق ستار نے کراچی کو آفت زدہ علاقہ ڈکلیئر کرنے کا مطالبہ کر دیا تھا( فائل فوٹو)

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا تھا کہ میئر کراچی 40 ملی میٹر بارش کی گنجائش والے نالوں کے بہانے بنا رہے ہیں، اگر شہر سے بروقت کچرا اٹھا لیا جاتا تو 40 کیا 400 ملی میٹر بارش کا پانی بھی انہی نالوں سے 2 سے 3 گھنٹوں میں نکل جاتا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نےکہا تھا کہ کراچی کو بارش کا پانی نہیں بلکہ سوتیلی ماں جیسا، غیر انسانی اور امتیازی رویہ ڈبو رہا ہے، وزیراعلیٰ صاحب ایک سڑک سے ہو کر آگئے اور کہا کہ شہر سے پانی نکال دیا گیا، پاکستان کو بچانا ہے تو کراچی کو بچانا ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف کو فون کر کے وزیراعلیٰ اپنی ذمہ داری سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

مزید پڑھیں: سندھ اور بلوچستان میں 22 اگست سے طوفانی بارشیں، ’مون سون کے طاقتور سلسلے ملک میں داخل ہو رہے ہیں‘

انہوں نے کہا تھا کہ حکومت سندھ گزشتہ 17 برسوں کے دوران ملنے والے 22 ہزار ارب روپے کا حساب دے، میئر کراچی بھی ساڑھے 6 سال کا حساب عوام کو دیں، شہر کے مسائل کے حل کے لیے سیاسی جماعتوں کو بلائیں، بیٹھ کر بات کرتے ہیں، شہر کے مسائل کا حل نکالتے ہیں۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس