Follw Us on:

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا اکتوبر میں پاکستان کا دورہ متوقع، ذرائع

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Marco rubio with dar
دفترِ خارجہ کے مطابق اسحٰق ڈار کے امریکی محکمہ خارجہ پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ (فوٹو: موفا)

پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا اکتوبر میں دورہ پاکستان متوقع ہے اور اس حوالے سے پاکستان نے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق یہ دورہ انسداد دہشت گردی، تجارت اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے اہم سمجھا جا رہا ہے۔ اگر یہ عمل میں آتا ہے تو یہ روبیو کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔

امریکی وزیر خارجہ کی سطح پر پاکستان کا آخری دورہ ستمبر 2018 میں ہوا تھا جب مائیک پومپیو نے اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔ اس وقت امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ برسر اقتدار تھی۔

امریکی وزیر خارجہ کی سطح پر پاکستان کا آخری دورہ ستمبر 2018 میں ہوا تھا۔ (فوٹو: موفا)

گزشتہ ماہ نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار نے واشنگٹن ڈی سی میں اپنے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ملاقات کی تھی۔

اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات، سرمایہ کاری، زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی تھی۔ انسداد دہشت گردی اور علاقائی امن کے معاملات بھی ایجنڈے کا حصہ تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈار اور روبیو کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی جس میں پاک امریکا تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

اس ملاقات کے دوران امریکی حکام نے پاکستانی وفد کا شاندار استقبال بھی کیا تھا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس