Follw Us on:

پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار آئس ہاکی چیمپئن شپ جیت لی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Pakistan
پاکستان نے فائنل میں پیرو کو 1-6 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ (فوٹو: فائل)

امریکا میں ہونے والی لیٹم کپ ڈویژن تھری آئس ہاکی چیمپئن شپ میں پاکستان نے تاریخ رقم کردی ہے، جہاں پاکستان نے فائنل میں پیرو کو 1-6 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان نے آئس ہاکی کے کسی عالمی مقابلے میں چیمپئن شپ جیتی ہے۔ ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے نہ صرف فائنل جیتا بلکہ نئے عزم کے ساتھ آئس ہاکی کے میدان میں اپنی موجودگی منوائی۔

پاکستان کی خواتین ٹیم نے بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ یہ کامیابیاں پاکستان میں آئس ہاکی کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوں گی۔

مزید پڑھیں: سینٹرل کنٹریکٹس 26-2025 کا اعلان، بابر، شاہین اور رضوان کی تنزلی، کون سے نئے چہرے شامل؟

یاد رہے کہ لیٹم کپ ڈویژن تھری چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی قابل رشک رہی اور گرین شرٹس ناقابل شکست رہتے ہوئے پانچ میچز جیت کر فائنل میں پہنچی اور وہاں بھی فتح نے ان کے قدم چومے۔

اس ٹورنامنٹ میں 17 ممالک کی 62 سے زائد ٹیموں نے شرکت کی۔ اسی چیمپئن شپ میں پاکستانی خواتین کی ٹیم نے بھی نمایاں کارکردگی دکھائی اور ڈویژن ٹو مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس