امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر الادیمیر پیوٹن شاید آئندہ برس ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے آئیں گے، لیکن یہ سب اس بات پر منحصر ہے کہ آنے والے ہفتوں میں کیا ہوتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ہے کہ آنے والے دو ہفتوں میں یہ طے ہو جائے گا کہ خطے میں امن قائم ہو سکے گا یا نہیں۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ اگر معاملات مختلف رخ اختیار کرتے ہیں تو انہیں نئی حکمتِ عملی اپنانی پڑ سکتی ہے۔
ٹرمپ نے ایک تقریب کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے بھیجی گئی اپنی اور پیوٹن کی ایک تصویر بھی دکھائی اور کہا کہ یہ ایک شخص ہیں جن کا نام ولادیمیر پیوٹن ہے، میرا خیال ہے کہ وہ آئندہ برس فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے آئیں گے، لیکن یہ سب اس بات پر منحصر ہے کہ آنے والے ہفتوں میں کیا ہوتا ہے۔
President Trump holds up photo sent by Russian President Vladimir Putin: "I'm going to sign this for him … That's a man named Vladimir Putin who I believe will be coming (to 2026 FIFA World Cup) depending on what happens." pic.twitter.com/K3nGniRbPN
— CSPAN (@cspan) August 22, 2025
امریکی صحافی کے سوال پر کہ یوکرین میں ایک روسی فضائی حملے میں امریکی فیکٹری کو نشانہ بنانے کے واقعے پر ان کا ردِعمل کیا ہے؟ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس جنگ سے متعلق کسی بھی چیز پر خوش نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے سات جنگوں کو ختم کیا اور اگر ابتدائی تنازعات کو بھی شامل کیا جائے تو یہ تعداد دس بنتی ہے۔ میں نے سوچا تھا یہ جنگ درمیانی سطح کی مشکل ہوگی مگر ایسا نہیں ہوا۔
ٹرمپ نے کہا کہ اگلے دو ہفتوں میں صورتحال کا فیصلہ ہو جائے گا اور مجھے بہت خوش ہونا چاہیے۔