Follw Us on:

فیلڈ مارشل کا دورہ تربت: پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Gzasx09xoaakdft
فیلڈ مارشل کو تربت دورے پر سیکیورٹی امور درپیش خطرات اور فتنہ الہندستان کے خلاف کامیاب آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ (تصویر: روزنامہ دنیا)

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تربت بلوچستان کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے سیکیورٹی اور ترقیاتی اقدامات کا جائزہ بھی لیا ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو تربت دورے پر سیکیورٹی امور درپیش خطرات اور فتنہ الہندستان کے خلاف کامیاب آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہے اور پاکستان آرمی بلوچستان کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کا مقصد سول و ملٹری رابطہ وہم آہنگی کو مزید مستحکم بنانا تھا۔

Gzasxzixoaaa1o2
بلوچستان آمد پر فیلڈ مارشل کا استقبال کور کمانڈر بلوچستان نے کیا۔ (تصویر: روزنامہ دنیا)

 فیلڈ مارشل کو ترقیاتی منصوبوں اور سماجی و معاشی حالات کو بہتر بنانے کی حکومتی وعسکری کاوشوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے سول انتظامیہ کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران اچھی حکمرانی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور عوامی شمولیت پر مبنی پالیسیوں کی ضرورت پر زور دیا۔

سید حافظ عاصم منیر نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان آرمی بلوچستان کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور خطے میں امن خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لیے ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی طلبا کو چین میں تربیت دلوانے پر چینی قیادت کے شکرگزار ہیں، شہباز شریف

آرمی چیف نے قیام امن کیلئے فوجی جوانوں کے کردارکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود فوجی جوانوں نے خطے میں امن و استحکام قائم رکھنے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

واضع رہے کہ بلوچستان آمد پر فیلڈ مارشل کا استقبال کور کمانڈر بلوچستان نے کیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس