Follw Us on:

پنجاب میں پاسپورٹ سروس کی بہتری کیلئے نئے زونز کا قیام

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
1343331 1204239713
ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کی جانب سے پنجاب میں نئے زونز کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ (تصویر: اردو نیوز)

شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول میں سہولت فراہم کرنے اور خدمات کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کی جانب سے پنجاب میں نئے زونز کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس فیصلے کے تحت صوبے کو دو بڑے حصوں سینٹرل پنجاب اور ساؤتھ پنجاب میں تقسیم کر کے چار نئے سب زونز قائم کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل پنجاب میں آر پی او لاہور اور آر پی او گجرانوالہ کو نئے سب زونز قرار دیا گیا ہے جبکہ ساؤتھ پنجاب میں آر پی او ملتان اور آر پی او بہاولپور کو سب زونز کی حیثیت دی گئی ہے۔

ڈی جی پاسپورٹس کے مطابق یہ اقدام شہریوں کو پاسپورٹ سروسز میں بہتری، شفافیت اور بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔

News 1726662765 2088
نئے سب زونز کے قیام سے نہ صرف انتظامی معاملات میں بہتری آئے گی بلکہ پاسپورٹ دفاتر پر دباؤ بھی کم ہوگا۔ (تصویر: گوگل)

مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ شہریوں کو معیاری اور وقت پر پاسپورٹ کے اجرا کو ممکن بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔

مزید براں نئے سب زونز کے قیام سے نہ صرف انتظامی معاملات میں بہتری آئے گی بلکہ پاسپورٹ دفاتر پر دباؤ بھی کم ہوگا جس سے سروس کی فراہمی میں تیزی آئے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاکستانی شہریوں کو پاسپورٹ کی باوقار، شفاف اور بروقت فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اسی تناظر میں عالمی سطح پر بھی مثبت پیش رفت جاری ہے۔

اسی سلسلے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے تحت دونوں ممالک نے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے ویزا فری انٹری کی منظوری دے دی ہے۔

یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور سرکاری سطح پر باہمی روابط کو فروغ دینے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

واضع رہے کہ پاسپورٹ نظام میں یہ اصلاحات اور اقدامات حکومت کی شہری سہولت کو مقدم رکھنے کی پالیسی کا عملی ثبوت ہیں جن سے نہ صرف عوام کو فائدہ پہنچے گا بلکہ ادارہ جاتی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس