Follw Us on:

افغان شہریوں کی ملک بدری روک دی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا وزارت داخلہ سمیت اداروں کو نوٹس

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
301812041f5f2ef (1)
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 18 افغان شہریوں کو ملک سے واپس بھجوانے کی کارروائی عارضی طور پر روک دی ہے۔ (تصویر: ڈان نیوز)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 18 افغان شہریوں کو ملک سے واپس بھجوانے کی کارروائی عارضی طور پر روک دی ہے۔

وزارت داخلہ، نادرا، ڈی جی امیگریشن، ایف آئی اے اور پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر نے پیر کے روز افغان شہریوں کی جانب سے دائر درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

عدالت نے حکومت کی جانب سے چار اگست 2025 کو پی او آر (پروف آف رجسٹریشن) کارڈز منسوخ کرنے اور درخواست گزاروں کو ملک چھوڑنے کے حکم پر عمل درآمد روک دیا ہے۔

درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل عادل عزیز قاضی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ تمام درخواست گزار مرحوم فضل الرحمان کے اہل خانہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

Images
عدالت نے حکم دیا کہ زیر التوا درخواست کے فیصلے تک کسی قسم کی جبری واپسی یا قانونی کارروائی نہ کی جائے۔ (تصویر: اردو نیوز)

جنہوں نے 2008 میں تمام قانونی تقاضے مکمل کرتے ہوئے پاکستانی شہریت کے لیے درخواست دی تھی۔ تاہم اس درخواست پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ زیر التوا درخواست کے فیصلے تک کسی قسم کی جبری واپسی یا قانونی کارروائی نہ کی جائے۔

 عدالت نے فریقین کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر پیراوائز کمنٹس (نکات کی صورت میں جوابی مؤقف) تحریری طور پر جمع کروائیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ تمام فریقین آئندہ سماعت تک کوئی اقدام نہ اٹھائیں اور کیس کی سماعت 18 ستمبر 2025 تک ملتوی کر دی۔

واضع رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا یہ عبوری حکم افغان شہریوں کے قانونی حقوق اور انسانی بنیادوں پر تحفظ کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے خصوصاً ایسے وقت میں جب ملک میں غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے لیے حکومتی اقدامات جاری ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس