Follw Us on:

اسحاق ڈار کا او آئی سی اجلاس سے خطاب: ‘پاکستان گریٹر اسرائیل منصوبے کو سختی سے مسترد کرتا ہے’

مادھو لعل
مادھو لعل
Ishaq dar
او آئی سی اس حوالے سے ایک فعال اور مؤثر ادارہ ہے۔ (فوٹو: وزارتِ خارجہ)

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ گریٹر اسرائیل منصوبہ ناقابل قبول اور امن کے لیے سنگین خطرہ ہے، پاکستان اس منصوبے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے غیرمعمولی اجلاس سے خطاب میں اسحٰق ڈار نے کہا کہ اجلاس ایسے وقت ہورہا ہے، جب غزہ لہو لہو ہے اور فلسطینیوں کا خون بہایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے اور گزشتہ دو برسوں سے فلسطینی عوام کو وحشیانہ مظالم کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

وزیرخارجہ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں سب سے زیادہ خواتین اور بچے نشانہ بن رہے ہیں جبکہ فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دی جارہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ غزہ میں اسکولوں، اسپتالوں، پناہ گزین کیمپوں اور اقوام متحدہ کی سہولتوں پر حملے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہیں۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ فلسطین میں قحط کی سنگین صورتحال ہے، ایسے میں فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔ عالمی برادری سے اپیل ہے کہ فوری، مستقل اور غیرمشروط جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے۔

وزیرخارجہ نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں انسانی امداد کی محفوظ اور بلا رکاوٹ رسائی ممکن بنائی جائے، جبری بے دخلی اور غیرقانونی قبضے کا فوری خاتمہ ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عرب ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے، جب کہ ترکیہ، ایران اور فلسطین کے شکر گزار ہیں کہ او آئی سی اجلاس کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔

مادھو لعل

مادھو لعل

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس