Follw Us on:

قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے فوری استعفے دیے جائیں، بانی پی ٹی آئی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Imran khan
ضمنی انتخابات میں حصہ لے کر ان انتخابات کو قانونی جواز فراہم نہیں کیا جانا چاہیے۔ (فوٹو: گوگل)

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو قومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے فوری استعفے دیے جائیں،ضمنی انتخابات میں حصہ لے کر ان انتخابات کو قانونی جواز فراہم نہیں کیا جانا چاہیے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہم تین ماہ سے جیل آ رہے تھے لیکن ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی، تاہم آج اللہ کا شکر ہے کہ چار ماہ بعد ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ان کے وکلاء بشمول بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، علی ظفر و دیگر قانونی ٹیم نے بھی ملاقات کی۔ بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے تاہم ان کی آنکھ میں کچھ مسئلہ ہے، جس کے علاج کے لیے عدالت سے رجوع کیا جا رہا ہے اور پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کو چیک اپ کے لیے بلایا جائے گا۔

ان کے بقول عمران خان نے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس طرح کی سزائیں اور نااہلیاں پہلے کبھی نہیں دیکھی گئیں۔ محسن نقوی نے کرکٹ کو تباہ کر دیا ہے۔

Aleema khan
ہم تین ماہ سے جیل آ رہے تھے لیکن ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔ (فوٹو: ڈان نیوز)

بانی پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر اور دیگر علاقوں میں حالیہ سیلابی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے پارٹی کو واضح ہدایات دی ہیں کہ قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے فوری استعفے دیے جائیں، جب کہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم سے الیکشن کمیشن تک: 2000 لیپ ٹاپ، 170 کروڑ کا گھپلا

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لے کر ان انتخابات کو قانونی جواز فراہم نہیں کیا جانا چاہیے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کے لیے دو حلقوں سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ مزید یہ کہ علیمہ خان کے ہمراہ دیگر دو بہنیں بھی موجود تھیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس