Follw Us on:

حافظ نعیم الرحمان کی ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات: ’فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھی جائے گی‘

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Hafiz naeem
معمولی اختلافات کو پس پشت ڈال کر دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ (فوٹو: حافظ نعیم)

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ایران کے سرکاری دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، غزہ کی تازہ صورتحال اور امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے پاکستان-انڈیا جنگ کے دوران ایران کی جانب سے دی گئی حمایت پر تہنیت پیش کی۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اسرائیل تنازعے کے دوران پاکستانی عوام اور جماعت اسلامی کی حمایت کو سراہا۔

امیر جماعت اسلامی نے پاکستان اور ایران کو “یک جان دو قالب” قرار دیتے ہوئے کہا کہ معمولی اختلافات کو پس پشت ڈال کر دونوں ممالک کو معاشی ترقی، علاقائی استحکام اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے جماعت اسلامی کی جانب سے فلسطین اور ایران کے حق میں کیے گئے مظاہروں پر شکریہ ادا کیا اور اسے مسلم اُمہ کے اتحاد کی علامت قرار دیا۔

ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال، عالمی طاقتوں کی مداخلت، اور مسلم ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھی جائے گی اور غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کی جاتی رہے گی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس