Follw Us on:

روس کو یوکرین کے لیے یورپی سیکیورٹی ضمانتوں کی تجاویز پسند نہیں، ماسکو

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Featured image (1) (1)
روس کو یوکرین کے لیے یورپی سیکیورٹی ضمانتوں کی تجاویز پسند نہیں( فائل فوٹو)

روس کا کہنا ہے کہ اسے یوکرین کے لیے یورپی سیکیورٹی ضمانتوں سے متعلق تجاویز پر منفی رائے ہے اور وہ اپنے ہمسایہ ملک کی سرزمین پر نیٹو افواج کی کسی بھی موجودگی کو قبول نہیں کرے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ماسکو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ اگرچہ روس یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کو انتہائی اہم سمجھتا ہے اور چاہتا ہے کہ یہ کوششیں جاری رہیں، تاہم وہ یورپی افواج کی یوکرین میں تعیناتی کو نیٹو کی موجودگی کے مترادف تصور کرتا ہے، جس کی روس ابتدا سے ہی مخالفت کرتا آ رہا ہے۔

پیسکوف نے کہا کہ درحقیقت، اس تنازع کی بنیادی وجوہات میں سے ایک نیٹو کے فوجی انفراسٹرکچر کی پیش رفت اور اس کا یوکرین میں درانداز ہونا تھا،لہٰذا ہم ان مذاکرات کے حوالے سے منفی رویہ رکھتے ہیں۔

یوکرین کے یورپی اتحادی ایک ممکنہ امن معاہدے کے تحت یوکرین کو مستقبل میں روسی حملے سے محفوظ رکھنے کے لیے سیکیورٹی ضمانتوں کا ایک نظام وضع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم تمام فریقین اس بات پر متفق ہیں کہ سیکیورٹی ضمانتیں کسی بھی امن معاہدے کا اہم حصہ ہوں گی، لیکن اس بات پر شدید اختلاف ہے کہ یہ ضمانتیں کس شکل میں ہونی چاہئیں۔

Featured image (1) (2)

واضح رہے کہ روس کا مؤقف ہے کہ وہ خود یوکرین کی سیکیورٹی کا ضامن بننے کو تیار ہے اور 2022 میں جنگ کے ابتدائی ہفتوں کے دوران زیر غور آنے والی اُس تجویز کو بحال کرنا چاہتا ہے، جس پر دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت ہوئی تھی۔ تاہم کیف نے اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے، کیونکہ اس کے مطابق اس سے روس کو یوکرین کے لیے کسی بھی بیرونی فوجی امداد پر مؤثر طور پر ویٹو کا اختیار حاصل ہو جاتا۔

پیسکوف نے کہا کہ سیکیورٹی ضمانتیں سب سے اہم موضوعات میں سے ایک ہیں، لیکن روس سمجھتا ہے کہ ان پر عوامی سطح پر بات کرنا فائدہ مند نہیں۔

مزید پڑھیں:روس اور چین کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے پر بات چیت شروع کرنا چاہتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ امریکا مستقبل کی سیکیورٹی ضمانتوں کے تحت یوکرین میں زمینی فوج تعینات نہیں کرے گا، تاہم انہوں نے فضائی اور انٹیلیجنس تعاون سمیت دیگر عسکری مدد کے امکان کو رد نہیں کیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس