Follw Us on:

امریکی ٹیرف: انڈیا میں جے پور جیولری اور قیمتی پتھروں کی برآمدات سخت متاثر

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Jaypur jewlllery
صرف امریکا کو ہر سال تقریباً 3200 کروڑ روپے مالیت کے زیورات اور پتھر برآمد کیے جاتے تھے۔ (فوٹو چوکھی دھانی)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد جے پور کی جیولری اور قیمتی پتھروں کی برآمدات مکمل طور پر رک گئی ہیں، جس سے شہر کی سب سے بڑی غیر ملکی زرمبادلہ کمانے والی صنعت شدید بحران کا شکار ہو گئی ہے۔

جیولری مارکیٹ کے تنگ راستوں اور پرانے بازاروں میں، جہاں صدیوں سے کندن، پولکی، میناکاری اور قیمتی پتھروں کی خرید و فروخت ہوتی تھی، اب سنّاٹا چھا گیا ہے۔

یہ صنعت نہ صرف سیاحت سے جڑی ہوئی ہے بلکہ ریاست کی 18 ہزار کروڑ روپے کی برآمدات میں نمایاں حصہ رکھتی ہے۔

صرف امریکا کو ہر سال تقریباً 3200 کروڑ روپے مالیت کے زیورات اور پتھر برآمد کیے جاتے تھے، جو اب مکمل طور پر متاثر ہو گئے ہیں۔

جم پیلس کے مالک سدھیر کاسلیوال نے کہا کہ ان کے امریکا کو برآمدی آرڈر مکمل طور پر رک گئے ہیں اور خریدار نئے آرڈر دینے سے انکار کر رہے ہیں۔

Jewllery
جم پیلس کے مالک سدھیر کاسلیوال نے کہا کہ ان کے امریکا کو برآمدی آرڈر مکمل طور پر رک گئے ہیں۔ (فوٹو: این سی بی)

انہوں نے بتایا کہ ان کی دکان پر آنے والے غیر ملکی سیاحوں میں 70 فیصد امریکی ہوتے ہیں لیکن اب وہ بھی بھاری کسٹم ڈیوٹی کے خدشے کے باعث خریداری سے گریز کریں گے۔

جے پور جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر آلوک سونکھیا نے کہا کہ عام طور پر اس وقت کرسمس کے لیے آرڈر ملنے لگتے ہیں لیکن اس سال ایک بھی آرڈر موصول نہیں ہوا۔

کئی برآمد کنندگان کے بھیجے گئے سامان امریکا پہنچ تو گئے ہیں لیکن خریدار انہیں وصول کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔

صنعت میں قریباً 3 لاکھ کاریگر اور مزدور کام کرتے ہیں جن کا روزگار خطرے میں ہے۔ جمز اینڈ جیولری ایکسپورٹ پروموشن کونسل کے نمائندہ ڈی پی کھنڈیلوال کے مطابق جے پور دنیا کی 20 فیصد مارکیٹ میں قیمتی پتھروں کی کٹنگ اور پالشنگ کا مرکز ہے، لیکن اگر پیداوار کم ہوئی تو روزگار بھی بری طرح متاثر ہوگا۔

جیولری فیکٹری کے ایک کارکن گریش، جو 9 سال پہلے اترپردیش سے جے پور آئے تھے، نے کہا کہ اگر آرڈر کم ہوئے تو کام بھی کم ہوگا اور نوکریاں خطرے میں پڑ جائیں گی۔ ہم کچھ اور کرنے کے قابل نہیں، ایسے میں اپنے خاندانوں کو کیسے سنبھالیں گے؟

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس