Follw Us on:

کیا اب ہر پاکستانی خاتون خود کفیل بن سکے گی؟

حسیب احمد
حسیب احمد
Featured image (1) (5)
جمشید قاضی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالی شمولیتی نظام صنفی مساوات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ (تصویر: ڈان نیوز)

خواتین کی مالی شمولیت کے فروغ کے لیے یو این ویمن پاکستان اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروس کارپوریشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

یہ یادداشت کراچی میں اسٹیٹ بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر معراج محمود اور یو این ویمن پاکستان کے ملک گیر نمائندے جمشید قاضی کی موجودگی میں طویل مدتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے کی گئی۔

یہ شراکت داری مالی شمولیت مالی خواندگی اور قرضوں تک خواتین کی رسائی بڑھانے کے لیے قائم کی گئی ہے تاکہ ملک میں صنفی مساوات کو فروغ دیا جا سکے اور خواتین کو معاشی میدان میں بااختیار بنایا جا سکے۔

جمشید قاضی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالی شمولیتی نظام صنفی مساوات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور پاکستان میں خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مالی شمولیت کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

Featured image (1) (6)
اس کا مقصد ڈیجیٹل مالی خدمات کو فروغ دینا اور کم مالی رسائی والے علاقوں اور سماجی طبقات تک مالی خدمات کی فراہمی کو بڑھانا ہے۔ (تصویر: گوگل)

انہوں نے بتایا کہ یو این ویمن کا مقصد اس شراکت داری کے ذریعے مالی خدمات تک خواتین کی رسائی میں اضافہ کرنا اور پائیدار معاشی ترقی میں ان کا حصہ بڑھانا ہے۔

معراج محمود نے کہا کہ اسٹیٹ بینک خواتین کی مالی شعبے میں شرکت کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ یو این ویمن کے ساتھ یہ تعاون مالی خواندگی بڑھانے اور مالی خدمات سے محروم طبقات بالخصوص خواتین کی قرضوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے اسٹیٹ بینک کے مشن کی عکاسی کرتا ہے۔

بینکنگ سروس کارپوریشن اور یو این ویمن مل کر معاشی ترقی میں رکاوٹیں دور کرنے اور شمولیتی ترقی کے لیے نئے طریقے اپنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں سیلاب، دو لاکھ افراد بے گھر ہوگئے، ’پہلی ترجیح انسانی جانیں بچانا ہے‘

مفاہمت کی یادداشت میں مشترکہ سیمینارز اور کانفرنسوں کا انعقاد استعداد کاری اور آگاہی کے پروگرامز اور خواتین کی مالی شمولیت میں حائل مشکلات کی نشاندہی کے لیے مشترکہ تحقیق شامل ہے۔

واضع رہے کہ اس کا مقصد ڈیجیٹل مالی خدمات کو فروغ دینا اور کم مالی رسائی والے علاقوں اور سماجی طبقات تک مالی خدمات کی فراہمی کو بڑھانا ہے تاکہ خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کیا جا سکے۔

حکومت اور متعلقہ ادارے اس شراکت داری کو مالی شمولیت اور صنفی مساوات کے فروغ کے لیے مثبت قدم قرار دیتے ہوئے آئندہ اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔

Author

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس