Follw Us on:

” پہلے اپنی قدر بناؤ”:سابق فاسٹ بولر تنویر احمد کا محمد حارث کو بابراعظم پر تنقید کا جواب

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Whatsapp image 2025 08 28 at 17.20.50
سابق فاسٹ بولر تنویر احمد کا محمد حارث کو بابراعظم پر تنقید کا جواب( فائل فوٹو)

سابق پاکستانی فاسٹ بولر تنویر احمد نے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث کی جانب سے اسٹار بلے باز بابراعظم کی ٹی ٹوئنٹی حکمت عملی پر تنقید کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

ایک مقامی یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں محمد حارث نے کہا تھا کہ بابراعظم کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز کھیلنے کی ضرورت ہے اور یہ بھی اشارہ دیا کہ سینئر کھلاڑیوں کو نوجوانوں کے لیے جگہ خالی کرنی چاہیے۔

حارث کا کہنا تھاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بابراعظم اور رضوان نے پاکستان کے لیے کئی پرفارمنسز دی ہیں لیکن جب آپ نے کوئی معیار قائم کرنا ہو تو جونیئرز کو موقع دینا ہوتا ہے۔

تاہم تنویر احمد نے ان بیانات پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر رد عمل دیتے ہوئے محمد حارث پر تنقید کی،تنویر احمد نے اپنے بیان میں لکھاکہ محمد حارث، آپ کتنے بڑے کھلاڑی ہیں جو ایک انٹرویو میں کہہ رہے ہیں کہ بابراعظم کو اسٹرائیک ریٹ بہتر کرنے کی ضرورت ہے؟ بھائی، پہلے اپنی ویلیو بناؤ، پھر کسی ورلڈ کلاس پلیئر کے بارے میں کچھ کہنا۔

Babar rizwan
ان تبدیلیوں کا مقصد کھیل کو مزید متوازن، دلچسپ اور محفوظ بنانا ہے۔ (فوٹو: کرک انفو)

واضح رہے کہ 2019 سے 2023 کے درمیان بابراعظم اور محمد رضوان پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ کا مرکزی ستون تھے، جنہوں نے اس فارمیٹ میں 46.47 کی اوسط سے 3300 رنز کی شراکت قائم کی۔

تاہم دنیا بھر میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اب مستقل مزاجی کے بجائے اسٹرائیک ریٹ کو زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے، جس کے باعث دونوں کی نسبتاً محتاط بیٹنگ پر تنقید بڑھتی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کا 15 رکنی سکواڈ جاری، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

یہ بحث اُس وقت مزید شدت اختیار کر گئی جب پاکستان نے 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی دکھائی اور گروپ اسٹیج میں ہی ایونٹ سے باہر ہو گیا، جس میں امریکا کے ہاتھوں شکست بھی شامل تھی۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس