Follw Us on:

امریکی ریپر فرنچ مونٹانا اور دبئی کی شہزادی شیخہ مہرا کی منگنی کی تصدیق

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Featured image
امریکی ریپر فرنچ مونٹانا اور دبئی کی شہزادی شیخہ مہرا کی منگنی کی تصدیق( فائل فوٹو)

مراکشی نژاد امریکی ریپر فرنچ مونٹانا کی دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی صاحبزادی، شیخہ مہرا محمد راشد آل مکتوم سے منگنی ہو گئی ہے، جس کی تصدیق مونٹانا کے نمائندوں نے کر دی ہے۔

امریکی ویب سائٹ ٹی ایم زیڈکی رپورٹ کے مطابق، یہ منگنی جون 2025 میں پیرس فیشن ویک کے دوران انجام پائی، جو فرنچ مونٹانا کی فیشن ویک میں پہلی ریمپ واک کے فوراً بعد ہوئی۔

شیخہ مہرا اس سے قبل جولائی 2024 میں اس وقت خبروں کی زینت بنی تھیں جب انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے سابق شوہر، شیخ مانع بن محمد بن راشد بن مانع آل مکتوم سے طلاق کا اعلان کیا تھا۔ پوسٹ میں انہوں نے اپنے شوہر کے نام ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھاکہ میں تمہیں طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں، اور طلاق دیتی ہوں۔

شیخہ مہرا اور ان کے سابق شوہر کے درمیان ایک بیٹی بھی ہے۔ طلاق کے بعد انہوں نے “ڈیوارس” کے نام سے ایک مہنگے پرفیوم برانڈ کا آغاز کیا، جسے کافی توجہ حاصل ہوئی۔

مزید پڑھیں:بدتمیزی یا روایتی طور طریقوں کی تبدیلی، جنریشن زی تنازعات کا شکار کیوں ہوگئی ہے؟

فرنچ مونٹانا، جن کا اصل نام کریم خربوش ہے، کے ساتھ شیخہ مہرا کا نام سب سے پہلے اکتوبر 2024 میں اس وقت منظرعام پر آیا جب ان کی دبئی میں ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ رپورٹوں کے مطابق، دونوں نے 2025 کے موسم گرما میں پیرس فیشن ویک کے دوران تقریب میں ایک ساتھ شرکت کرتے ہوئے اپنے تعلقات کو عوامی طور پر ظاہر کیا۔

شادی کی تاریخ کا تاحال تعین نہیں کیا گیا، تاہم دونوں خاندان اس رشتے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس