Follw Us on:

حافظ نعیم کی ایرانی صدر سے ملاقات: ’اسرائیل کے خلاف جنگ میں جماعتِ اسلامی کی حمایت قابلِ ستائش ہے‘

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Hafiz naeem
حافظ نعیم کی ایرانی صدر سے ملاقات: ’اسرائیل کے خلاف جنگ میں جماعتِ اسلامی کی حمایت قابلِ ستائش ہے۔ (فوٹو: فائل)

امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کل 27 اگست بروز بدھ ایوان صدر تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک ایران تعلقات، خطے کی صورتحال، مسئلہ فلسطین اور دیگر عالمی و علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی صدر نے ملاقات کے دوران کہا کہ اسرائیل کے خلاف جنگ کے دوران پاکستانی حکومت، عوام اور جماعت اسلامی کی حمایت قابلِ ستائش ہے، جس پر انہوں نے خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ وہ ایرانی قوم اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایران آئے ہیں اور جماعت اسلامی ہمیشہ سے دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ اور اتحادِ امت کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن اور استحکام کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس