ایشیا کپ 2025 کے میچز کی ٹکٹس آج 29 اگست بروز جمعہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے آن لائن دستیاب ہوں گی۔
ابوظہبی میں ہونے والے میچز کے لیے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 40 درہم رکھی گئی ہے، جب کہ دبئی میں شیڈول میچز کے لیے ٹکٹ 50 درہم کی تعارفی قیمت پر دستیاب ہوں گے۔
پاکستان اور انڈیا میچز کی ٹکٹس ابتدائی طور 1400 درہم میں سات میچوں کے ٹکٹ پیکج کی صورت میں دستیاب ہوں گی، جب کہ ٹکٹس اگلے چند روز میں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم اور شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم کے ٹکٹ دفاتر پر بھی فروخت کے لیے دستیاب ہوں گی۔
مزید پڑھیں: ’ایشیا کپ کی تیاری‘، پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے مابین آج سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کا اپنے روایتی حریف انڈیا سے 14 ستمبر کو دبئی میں ٹاکرا ہوگا۔