Follw Us on:

ٹرمپ نے سابق نائب صدر کمالا ہیرس کی سیکیورٹی ختم کر دی، اعلیٰ وائٹ ہاؤس عہدیدار کا انکشاف

احسان خان
احسان خان
Featured image (5)
ٹرمپ نے سابق نائب صدر کمالا ہیرس کی سیکیورٹی ختم کر دی( فائل فوٹو)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق نائب صدر اور 2024 کی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کمالا ہیرس کے لیے خفیہ سروس (سیکریٹ سروس) کی سیکیورٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹرمپ کے فیصلے کے تحت سیکریٹ سروس کی اضافی سیکیورٹی یکم ستمبر سے ختم کر دی جائے گی، جس کا باضابطہ خط کمالا ہیرس کو جمعرات کے روز بھیجا گیا۔

کمالا ہیرس کی سینئر مشیر کرسٹن ایلن نے اس اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نائب صدر خفیہ سروس کی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور تحفظ کے عزم کی دل سے شکر گزار ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا میں سابق نائب صدور کو عہدہ چھوڑنے کے بعد چھ ماہ تک سیکریٹ سروس کی سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے اور  سابق صدر جو بائیڈن نے اپنے دور صدارت کے اختتام پر کمالا ہیرس کی سیکیورٹی میں جنوری 2026 تک توسیع کر دی تھی۔

کمالا ہیرس نے اگرچہ 2024 کے انتخابات میں ٹرمپ سے شکست کھائی اور 2028 کے ممکنہ صدارتی انتخابی مہم کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے 30 جولائی کو اعلان کیا تھا کہ وہ 2026 میں کیلیفورنیا کی گورنری کے لیے انتخاب نہیں لڑیں گی۔

مزید پرھیں؛’بارود کی راکھ میری گردن پر گری‘، امریکا میں کیتھولک چرچ میں سابقہ طالب علم کی فائرنگ، دو بچے ہلاک، 17 زخمی

واضح رہے کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی کچھ اہم شخصیات کی سیکیورٹی ختم کر چکے ہیں، جن میں ان کے ناقدین بھی شامل ہیں، جیسے کہ سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن۔ مارچ میں انہوں نے سابق صدر بائیڈن کے بچوں ہنٹر بائیڈن اور ایشلے بائیڈن  کی وفاقی سیکیورٹی بھی ختم کر دی تھی۔

Author

احسان خان

احسان خان

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس