Follw Us on:

ترکیہ کااسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Featured image (6)
ترکیہ کااسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان( فوٹو:بی آر ٹی)

ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات مکمل طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت ترکی کے تجارتی جہازوں کو اسرائیلی بندرگاہوں میں جانے اور اسرائیلی جہازوں کو ترکیہ کی بندرگاہوں میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ اسرائیلی طیاروں کے لیے ترکیہ کی فضائی حدود بھی بند کر دی گئی ہیں۔

ترک میڈیا کے مطابق وزیرخارجہ ہاکان فیدان نے پارلیمنٹ کے غیرمعمولی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات ختم کر دیے گئے اور ترک بحری جہازوں کو اسرائیلی بندرگاہوں پر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

حقان فدان نے مزید کہا کہ اسرائیلی طیاروں کے لیے ترکیہ کی فضائی حدود کے استعمال پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے اور یہ انسانی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ترک قوم فلسطینیوں کے دکھ اور درد کا احساس رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکیہ فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کرنے کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کرتا ہےچاہے یہ منصوبہ کسی کی بھی طرف سے پیش کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں گزشتہ دو برسوں سے دنیا کی نظروں کے سامنے بنیادی انسانی اقدار کو پش پشت ڈالتے ہوئے نسل کشی کا جرم کر رہا ہے۔

مزید پڑھین:یمن سے اسرائیل پر میزائل حملہ، حوثیوں کا مظلوم فلسطینیوں کے دفاع کا اعلان

ہاکان فیدان نے کہا کہ فلسطینیوں کی اسرائیل کے خلاف مزاحمت تاریخ کا دھارا  بدل دے گی اور یہ مزاحمت مظلوموں کے لیے مثال بن گئی ہے اور زوال پذیر نظام کی بنیادوں کو ہلا دیا ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس