Follw Us on:

لاہور میں پہلے ای وی چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
فائل فوٹو/ گوگل

ای وی چارجنگ کے پہلے اسٹیشن کا لاہور میں اے ڈی ایم گروپ نے ملک فلنگ اسٹیشن ضرار شہید روڈ پر افتتاح کر دیا ہے یہ گروپ 3ہزار ای وی چارجنگ اسٹیشن لگائے گا۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے لاہور میں پہلے ای وی چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کیا۔یہ ای وی چارجنگ اسٹیشن اے ڈی ایم گروپ نے ملک فلنگ اسٹیشن ضرار شہید روڈ پر لگایا ہے۔یہ گروپ 3ہزار ای وی چارجنگ اسٹیشن لگائے گا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے ای وی چارجنگ اسٹیشن کی ورکنگ کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے الیکٹرک وہیکلز سیکٹر بے حد اہمیت اختیار کر گیا ہے،دنیا ای وی سیکٹر کی جانب بڑھ رہی ہے۔

چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مستقبل بھی اسی سیکٹر سے جڑا ہوا ہے۔پنجاب حکومت کا فوکس بھی ای وی سیکٹر کا فروغ ہے

انھوں نے کہا کہ چین کی کمپنیوں نے پنجاب میں سستی الیکٹرک گاڑیوں کے پلانٹ لگانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔جتنے زیادہ ای وی چارجنگ اسٹیشن بنیں گے اتنی ہی زیادہ الیکٹرک گاڑیاں آئیں گی۔حکومت چاہتی ہے کہ الیکٹرک گاڑیاں پنجاب میں مینوفیکچر ہوں۔

صوبائی وزیر صنعت اور تجارت کا مزید کہنا ہے کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے الیکٹرک وہیکلز سیکٹر بے حد اہمیت اختیار کر گیا ہے،دنیا ای وی سیکٹر کی جانب بڑھ رہی ہے،جتنے زیادہ ای وی چارجنگ اسٹیشن بنیں گے اتنی ہی زیادہ الیکٹرک گاڑیاں آئیں گی۔

ملک گروپ کے چیئرمین ملک خدا بخش،پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے جلال حسن خان اور صنعتکار تقریب میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چین کے اے ڈی ایم گروپ کے وفد نے سندھ کے وزیر توانائی ناصر حسین شاہ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے پاکستان میں ای وی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے بات چیت کی، اس گروپ پاکستان میں 3 ہزار ای وی چارجنگ اسٹیشن لگانے کا وعدہ کیا ہے۔

چائنیز اے ڈی ایم گروپ کے سی ای او یاسر بھمبانی نے کہا کہ حکومت اجازت دے تو اس سال پاکستان میں گاڑی بنانے کو تیار ہیں، میڈ ان پاکستان ای وی گاڑیوں کو مستقبل میں ایکسپورٹ بھی کیا جائے گا۔

سی ای اونے مزید کہا کہ میڈ ان پاکستان ای وی گاڑیوں کو بھارت سمیت سات ممالک میں ایکسپورٹ کرنے کا پلان ہے، پاکستان میں کراچی پنجاب اور بلوچستان میں 3مینوفیچرنگ پلانٹس لگائے جائیں گے، کمپنی کے پاس پاکستان میں سالانہ 72ہزار یونٹس کی پیداواری استعداد ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس