Follw Us on:

’پناہ، کھانا اور طبی سہولیات‘، الخدمت فاؤنڈیشن کی خیمہ بستی کیسے کام کر رہی ہے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Alkhidmat
الخدمت نے متاثرین کے لیے موبائل میڈیکل ہیلتھ یونٹ اور میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے ہیں۔ (فوٹو: پاکستان میٹرز)

راوی میں طغیانی کے باعث متاثرہ علاقوں کے شہریوں کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے لاہور کے ملتان روڈ چوہنگ پر ایک بڑی خیمہ بستی قائم کر دی ہے، جہاں متاثرہ خاندانوں کو پناہ، کھانا، طبی سہولیات اور دیگر ضروری امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

شدید بارشوں کے باعث زیرآب آنے والی بستیوں سے بے گھر ہونے والے درجنوں خاندان اس خیمہ بستی میں منتقل ہو چکے ہیں۔

الخدمت کے رضا کاروں کے مطابق یہاں 150 سے زائد خیمے نصب کیے گئے ہیں، جن میں بعض خیموں میں ایک سے زائد خاندان مقیم ہیں۔

خیموں کو بارش سے بچانے کے لیے ترپالیں لگائی گئی ہیں جبکہ فولڈنگ چارپائیاں، کراکری اور دیگر نان فوڈ آئٹمز بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔

الخدمت نے متاثرین کے لیے موبائل میڈیکل ہیلتھ یونٹ اور میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے ہیں تاکہ فوری طبی امداد دی جا سکے۔

Alkhidmat.
الخدمت کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ مختلف کالجز اور جامعات کے طلبہ بھی بطور رضاکار خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ (فوٹو: پاکستان میٹرز)

اس کے علاوہ خیمہ بستی میں ایک کچن یونٹ بھی بنایا گیا ہے، جہاں متاثرین کے لیے پکے پکائے کھانے، روٹیاں اور پھل تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے موبائل واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی نصب کیا گیا ہے۔

اس موقع پر الخدمت کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ مختلف کالجز اور جامعات کے طلبہ بھی بطور رضاکار خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

دیگر ادارے بھی الخدمت کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، جن میں تنظیم “رزق” اور جامع شیری جیسے رفاہی ادارے شامل ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے بھی خیمہ بستی کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ “مشکل کی اس گھڑی میں قوم اپنے متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔”

الخدمت فاؤنڈیشن اس وقت نہ صرف لاہور بلکہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور دیگر متاثرہ علاقوں میں بھی امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

تنظیم کے ذمہ داران نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرین سیلاب کی بحالی اور ریلیف آپریشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس