Follw Us on:

سہ فریقی سیریزکا دوسرا میچ : پاکستان نے یو اے ای کو 31 رنز سے شکست دے دی

مادھو لعل
مادھو لعل
Whatsapp image 2025 08 30 at 8.57.21 pm
پلیئنگ الیون میں فاسٹ باؤلر حسن علی اور سلمان مرزا کو شامل کیا گیا۔(فوٹو اے سپورٹس)

سہ فریقی سریز کا دوسرا میچ  شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور یو اے ای کے مابین  کھیلا گیا، جس میں پاکستان نے یو اے ای کو 31 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان نے یو اے ای کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے  بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، پاکستان نےمقررہ 20 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر207 رنز بنائے اور یو اے ای کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف  دیا۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور حسن نواز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا دونوں کھلاڑیوں نے نصف سنچری سکور  کی۔ صائم ایوب نے 38 گیندوں پر 69 رنز بنائے، جب کہ حسن نواز نے 26 گیندوں پر 56 رنز بنائے۔

دوسرے کھلاڑیوں میں محمد نواز اور فہیم اشرف نمایاں رہے۔دیگر کھلاڑی ڈبل فگر بنانے میں ناکام رہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں دس وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز کا ہدف جوڑا۔

یو اے ای کی جانب سےانتہائی ناقص گیندبازی کا مظاہرہ کیا گیا ۔جنید صدیق اور صغیر خان نے تین تین وکٹس حاصل کیں، جب کہ حیدر علی 2 وکٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

1546b2f8 2c96 4d12 ad28 f592bb2eccaf
صائم ایوب نے 38 گیندوں پر 69 رنز بنائے (فوٹو پاکستان کرکٹ)

دوسری جانب ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر محض176 رنز بنا سکی۔ یو اے ای کی جانب سے  بلے باز آصف خان نے  شاندار اننگ کھیلتے ہوئے  35 گیندوں پر 77 رنز بنائے، جن میں چھ چھکے اور چھ چوکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ کپتان محمد وسیم نے 33 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عمدہ گیند بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔  حسن علی نے تین،محمد نواز نے دو، جب کہ سلمان مرزا اور صائم ایوب ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

واضح رہے کہ آج ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں   تھیں، فاسٹ باؤلر حارث رؤف اور شاہین آفریدی کو یو اے ای کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا تھا۔ پلیئنگ الیون میں فاسٹ باؤلر حسن علی اور سلمان مرزا کو شامل کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست  دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں : پاکستان کا سہ فریقی سیریز میں فاتحانہ آغاز،افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے دی

Author

مادھو لعل

مادھو لعل

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس