Follw Us on:

اسلام آباد میں انڈیا کی جارحیت کے خلاف شاندار فتح کی یاد ’قومی یادگار معرکہ حق‘ کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Marka e haq
یادگار کے ڈیزائن اور تعمیر کی ذمہ داری فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کو دی گئی ہے۔ (فوٹو: ایکس)

اسلام آباد کے سیکٹر H-8 میں انڈیا کی جارحیت کے خلاف شاندار فتح کی یاد میں قومی یادگار ’’معرکہ حق‘‘ کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ یادگار ایک زیر استعمال پارک میں بنائی جا رہی ہے، جسے جدید اور پرکشش عوامی مقام میں تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے۔

ذرائع کے مطابق یادگار کا تھیم قرآن پاک کی آیت ’’بنیان مرصوص‘‘ سے لیا گیا ہے، جس کا مفہوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔

یہ تصور قوم کے اجتماعی عزم، اتحاد اور دشمن کے مقابل متحد رہنے کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

یادگار کے ڈیزائن اور تعمیر کی ذمہ داری فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کو دی گئی ہے، جبکہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اس کے لیے زمین ایف ڈبلیو او کے حوالے کر دی ہے۔

Marka e haq.
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت اور مالی معاونت پر منصوبے پر کام شروع کیا گیا ہے۔ (فوٹو: ایکس)

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت اور مالی معاونت پر منصوبے پر کام شروع کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب اس کے ڈیزائن کی نقاب کشائی کی تھی جس کے بعد منصوبے پر عمل درآمد تیزی سے جاری ہے۔

منصوبے میں عالمی معیار کا مٹیریل اور اعلیٰ تعمیراتی اصول استعمال کیے جا رہے ہیں تاکہ یہ یادگار قومی فخر کی علامت بنے اور اسلام آباد کے منظرنامے میں ایک باوقار اضافہ ثابت ہو۔

یادگار ’’معرکہ حق‘‘ کا مقصد قومی اتحاد اور یکجہتی کو خراج تحسین پیش کرنا ہے تاکہ عوامی شعور، فخر اور قربانی کی علامت کے طور پر یہ آنے والی نسلوں کو بھی اتحاد اور عزم کا پیغام دیتی رہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس