Follw Us on:

گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع، کون سے اسکول بند رہیں گے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Punjab schools
دریائے راوی میں سیلاب کے باعث لاہور کے کئی علاقے بری طرح متاثر ہیں اور نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ (فوٹو: ڈان نیوز)

لاہور میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی سرگرمیاں یکم ستمبر سے دوبارہ شروع ہوں گی اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہر کے تمام اسکول کھل جائیں گے تاہم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے اسکول فی الحال بند رہیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاہور کے 45 اسکولوں کو ریلیف کیمپس میں تبدیل کیا گیا ہے جن میں 33 سرکاری اور 12 نجی اسکول شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ ان اسکولوں میں متاثرین کو عارضی پناہ دی جا رہی ہے۔

Students playing
پنجاب کے مختلف شہروں میں مسلسل بارشوں نے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ (فوٹو:سکول وائزر)

اعلامیے کے مطابق سنٹرل ماڈل اسکول ریٹی گن روڈ سمیت مراکہ، مانگا، چوہنگ، شاداب کالونی، سگیاں، تارگڑھ شاہدرہ، بند روڈ شفیق آباد اور پری محل شاہدرہ کے اسکول بند رہیں گے۔

اسی طرح ٹھوکر نیاز بیگ، شاہ پور کانجراں، گاؤ شالا، رنگیل پور، خورد پور، چھگیاں بھمہ، موہلنوال، ملتان روڈ اور مانوال کے اسکول بھی بند رہیں گے۔

دریائے راوی میں سیلاب کے باعث لاہور کے کئی علاقے بری طرح متاثر ہیں اور نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں مسلسل بارشوں نے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

سیلاب کے باعث اب تک 33 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، 20 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 2200 دیہات زیرِ آب آ چکے ہیں۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس