Follw Us on:

وزیراعظم کا چین میں تیانجن یونیورسٹی کا دورہ، ’چینی جدید ٹیکنالوجی قدرتی آفات کے لیے مددگار ثابت ہوگی‘

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Pm shahbaz in china
شہباز شریف نے کہا کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ (فوٹو: ایکس)

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر بھرپور کوششیں جاری ہیں اور چین کی جدید ٹیکنالوجی و طریقہ کار پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہوں گے۔

وزیراعظم نے چین کی تیانجن یونیورسٹی کے نیشنل فیسلٹی فار ارتھ کوئیک انجینئرنگ سمیولیشن کے دورے کے دوران کہا کہ چینی مہارت سے فائدہ اٹھا کر پاکستان مستقبل میں مؤثر حفاظتی اقدامات کرنے اور قدرتی آفات کے لیے بہتر حکمتِ عملی اپنانے کے قابل ہوگا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پاکستان میں انٹرنیشنل میڈیکل سینٹر اور پاک۔چین جوائنٹ لیب جیسے منصوبوں کو مزید فعال بنایا جائے اور دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو وسعت دی جائے تاکہ قدرتی آفات سے نمٹا جا سکے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور وفاقی حکومت کی جانب سے اضافی امدادی سامان نارووال، سیالکوٹ، وزیرآباد، حافظ آباد، چنیوٹ اور جھنگ میں متاثرہ خاندانوں کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔ یہ امداد صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حوالے کی جائے گی۔

وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ وہ حکومت پنجاب کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو مکمل تعاون فراہم کرے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

دورے کے دوران وزیراعظم کو نیشنل ارتھ کوئیک سمیولیشن سینٹر میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریسکیو ٹیکنالوجیز پر بریفنگ دی گئی، جن میں نئی تیار کی گئی میڈیکل ریسکیو گاڑیاں بھی شامل تھیں۔

انہیں قدرتی آفات کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی بریف کیا گیا۔ بتایا گیا کہ پاک۔چین تعاون سے کئی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ مزید منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت قائم پاک۔چین جوائنٹ لیب برائے ڈیزاسٹر و ایمرجنسی میڈیسن، انٹرنیشنل میڈیکل کوآپریشن سینٹر اور پاک۔چین فرینڈشپ ہسپتال شامل ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی آج ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات بھی متوقع ہے جبکہ وہ شام کو تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس