امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے واضح کیا ہے کہ سیاست کے نام پر نااہلوں کو قوم پر مسلط کرنے والے اب باز آجائیں، جماعت اسلامی اپنے نشان پر الیکشن لڑے گی۔
جماعت اسلامی اسلام آباد کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ
پہلے مارشل لاء سے سلب ہونے والی جمہوری آزادیاں آج تک بحال نہیں ہوسکیں۔ دوسروں کے مفاد کے لیے اب اپنی توانائی ضائع نہیں کریں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ جماعتِ اسلامی نے اتحادی سیاست ترک کردی، جماعت اسلامی اپنے نشان پر الیکشن لڑے گی۔
امیر جماعتِ اسلامی نے اعلان کیا کہ نومبر میں اجتماعِ عام انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، اجتماعِ عام سے جماعتِ اسلامی ایک نئے جوش کے ساتھ ابھرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعتِ اسلامی بے لوث ہو کر عوام کی خدمت کرتی ہے، جماعت اسلامی ہر سیلابی مقام پر متاثرین کی مدد کررہی ہے۔ نوجوان سے گزارش ہے کہ وہ الخدمت فائڈیشن کے رضا کار بنیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کا اتحاد بنا کرپاکستان کو آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہو گا، او آئی سی کا فوری اجلاس طلب کر کے فلسطین کےلیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
مزید پڑھیں: سیلاب متاثرین تک حکومت خود پہنچے، ریلیف آپریشن مزید بہتر بنایا جائے، مریم نواز
واضح رہے کہ امیر جماعتِ اسلامی پاکستان جماعتِ اسلامی اسلام آباد کے زیرِ اہتمام منعقدہ ”اجتماع ارکان (مردوخواتین)“ میں خصوصی شرکت کی اور ارکانِ جماعت سے مخاطب ہوئے۔ اجتماع کے اختتام پر خواتین ارکان کے ساتھ آنے والے بچوں کو سٹیج پر بُلا کر انہوں نے تصاویر بھی بنوائیں۔