Follw Us on:

سیلاب یہودی ایجنٹ لگتا ہے، انگریز کے بنائے 200 سال پرانے پل نہیں توڑتا اور ہمارے محب وطن ٹھیکیداروں کے پل بہا لے جاتا ہے، خواجہ آصف

مادھو لعل
مادھو لعل
Khawaja asif
سیلاب یہودی ایجنٹ لگتا ہے، وزیر دفاع (فوٹو: فائل)

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہ سیلاب بھی یہودی ایجنٹ لگتا ہے، انگریز کے بنائے 200 سال پرانے پل نہیں توڑتا اور ہمارے محبِ وطن ٹھیکیداروں کے پل بہا لے جاتا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر خواجہ آصف نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس وڈیو کے ساتھ آواز پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے لیڈر عمر فاروق مائر صاحب کی ہے اور یہ نشاندہی انہوں نے میرے خیال میں عبوری حکومت کے وقت کی تھی، جب کے یہ وڈیو آج کی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ میری آج اس پراجیکٹ کے ڈائریکٹر سے بات ہوئی ہے اور وہ میرے مؤقف اور پریشانی سے اتفاق کرتے ہیں۔ پراجیکٹ پی ٹی آئی کی حکومت میں 2019 میں شروع ہوا اور عمرفاروق مائر، جو پی ٹی آئی کے فاؤنڈر ممبر ہیں، اس وقت اس تباہی کی پیشگوئی کر رہے تھے۔

وزیرِ دفاع نے لکھا کہ عمر فاروق مائرنے ہی ڈار برادران کا نام لیا ہے۔ زیڈ کے بی، جو اس پراجیکٹ کے کنٹریکٹر ہیں، مشہور و معروف ٹھیکدار اور پارلیمنٹ کے ایوان بالا کی بااثر شخصیت ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا چین میں تیانجن یونیورسٹی کا دورہ، ’چینی جدید ٹیکنالوجی قدرتی آفات کے لیے مددگار ثابت ہوگی‘

انہوں نے کہا کہ میرا ان سے تعارف 2013 میں ہوا تھا، جب میں وزیر پانی و بجلی تھا۔ وہ بلوچستان میں ایک ٹھیکہ لینے کے امیدوار تھے۔ وہ ایک علیحدہ کہانی ہے کہ سفارشی میرے چند ساتھی تھے۔ میر ا شہر پی ٹی آئی کی لوکل قیادت ٹھیکیدار زیڈ کے بی اور چند بیوروکریٹس نے مل کے تباہ کیا ہے، میں ان کا قبر تک پیچھا نہیں چھوڑوں گا۔

ایکس پر جاری ایک اور تحریر نقل کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ سیلاب بھی یہودی ایجنٹ لگتا ہے، انگریز کے بنائے 200 سال پرانے پل نہیں توڑتا اور ہمارے محب وطن ٹھیکیداروں کے پل بہا لے جاتا ہے۔

مادھو لعل

مادھو لعل

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس