Follw Us on:

پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب، جاں بحق افراد کی تعداد 33 ہوگئی، 20 لاکھ سے زائد بے گھر

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Flood
صوبے کو تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا ہے, عرفان علی کاٹھیا (فوٹو: گوگل)

پنجاب میں تین بڑے دریاؤں میں آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی، جاں بحق افراد کی تعداد 33 تک پہنچ گئی، جب کہ 20 لاکھ سے زائد افراد بے گھر اور 2200 دیہات متاثر ہوئے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صوبے کو تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دریائے چناب میں ہیڈ تریموں کے مقام پر ایک گھنٹے میں ایک لاکھ کیوسک کا اضافہ ہوا اور یکم ستمبر کو ہیڈ تریموں پر سات لاکھ کیوسک پانی پہنچنے کا امکان ہے۔

عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ دو ستمبر کو دریائے راوی کا پانی چناب میں شامل ہوگا، جس سے کبیر والا اور خانیوال کے دیہات متاثر ہوں گے، جب کہ یہ پانی ہیڈ محمد والا اور ملتان کو بھی ٹچ کرے گا۔ ہیڈ محمد والا اور شیرشاہ برج پر صورتحال مشکل ہوسکتی ہے، جب کہ چھ ستمبر کو یہ پانی سندھ میں داخل ہوگا۔

Flood ii
یکم ستمبر کو ہیڈ تریموں پر سات لاکھ کیوسک پانی پہنچنے کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے (فوٹو: گوگل)

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج کے سیلابی ریلوں سے بہاولپور میں 7 بند ٹوٹ گئے، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں۔ اب تک 200 دیہات متاثر اور 33 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جب کہ ساڑھے 7 لاکھ افراد اور 5 لاکھ مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ شدید بارشوں نے صورتحال مزید خراب کردی ہے۔ سیالکوٹ، نارووال اور گجرات میں موسلادھار بارش کا نیا اسپیل جاری ہے جو 2 ستمبر تک رہے گا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا چین میں تیانجن یونیورسٹی کا دورہ، ’چینی جدید ٹیکنالوجی قدرتی آفات کے لیے مددگار ثابت ہوگی‘

ان کے مطابق بارش کے باعث پانی کی نکاسی میں مشکلات بڑھ گئی ہیں اور پہلے سے کھڑے پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس