Follw Us on:

پاکستان میں سیلاب کے بعد زلزلہ: ‘شدت 6.2’ مرکز کابل تھا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Earthquack
زلزلے کا مرکز ہندو کش پہاڑی سلسلہ اور گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ (فوٹو: فائل)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ تقریباً 10 سیکنڈ تک جاری رہا، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہوکر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے دوران لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے رہے، جب کہ اسلام آباد اور قریبی علاقوں میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہوگئی۔

پشاور، مردان، لاہور، مری، راولپنڈی، واہ کینٹ، ٹیکسلا، چکوال، قبائلی اضلاع اور شمالی علاقہ جات سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔

مزید پڑھیں: سیلاب یہودی ایجنٹ لگتا ہے، انگریز کے بنائے 200 سال پرانے پل نہیں توڑتا اور ہمارے محب وطن ٹھیکیداروں کے پل بہا لے جاتا ہے، خواجہ آصف

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندو کش پہاڑی سلسلہ اور گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ شدت 6.2 پاکستان اور افغانستان کے بارڈر پر محسوس کی گئی، جب کہ جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق لاہور میں زلزلے کی شدت 5.4 اور مرکز کابل کے قریب تھا۔

ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس