Follw Us on:

تین ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، سیلابی صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے، پی ڈی ایم اے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Whatsapp image 2025 08 30 at 9.28.44 pm
حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 831 اموات، ہزاروں گھر تباہ، این ڈی ایم اے (فوٹو پاکستان میٹرز)

قدرتی آفات سے نمٹنے والے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب کی صورتحال سنگین ہے اور دریاؤں میں اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں پانی کا ایک بڑا ریلا تریموں ہیڈ کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

پنجاب پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاہور سمیت مختلف اضلاع سے اب تک دو لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں سے دو لاکھ 97 ہزار سے زیادہ مویشی بھی نکالے گئے ہیں۔

محکمہ تعمیرات و مواصلات کے مطابق صوبے بھر میں 510 شاہراہوں کے سیکشن اور 64 پل سیلاب اور بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 50 سے زیادہ سڑکیں اور 40 پل بحال کر دیے گئے ہیں۔

اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج سے تین ستمبر تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کے باعث سیلاب زدہ علاقوں میں مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔

Whatsapp image 2025 08 30 at 8.55.14 pm
چنیوٹ، سیالکوٹ، شیخوپورہ، نارووال اور فیصل آباد سمیت پہلے سے متاثرہ علاقوں میں مزید مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ (فوٹو: ڈان نیوز)

پیر کی صبح اسلام آباد، راولپنڈی اور قریبی علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ مطلع اب بھی ابرآلود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہو رہی ہیں جو بارشوں کا سبب بنیں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب، کشمیر، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ شمال مشرقی اور مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔

مشرقی بلوچستان، جنوب مشرقی سندھ اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہوائیں اور بارش متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق پہلے سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزید بارشوں کے بعد صورت حال بگڑنے کا خدشہ ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی، وسطی اور جنوبی پنجاب کے اضلاع متاثر ہو سکتے ہیں۔ راولپنڈی، مری، اٹک، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔

چنیوٹ، سیالکوٹ، شیخوپورہ، نارووال اور فیصل آباد سمیت پہلے سے متاثرہ علاقوں میں مزید مشکلات بڑھ سکتی ہیں جبکہ سرگودھا، لیہ، بھکر اور میانوالی میں بارش مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔

اتھارٹی کی جانب سے متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی ہدایت دی گئی ہے اور مشینری تیار رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس