Follw Us on:

نئے ڈیمز کی بات ہوتی ہے تو سیاسی دکانداری نہ کریں اور قوم کا سوچیں، خواجہ آصف

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Khawaja asif shares details
ہم نے گزشتہ عرصے میں تجاوزات کے خلاف کتنی کارروائیاں کی ہیں۔ (تصویر: ڈایئلاگ پاکستان)

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نئے ڈیمز کی بات ہوتی ہے تو سیاسی دکانداری نہ کریں اور قوم کا سوچیں، ڈیمز پر سیاست نہ کریں، جو پانی ضائع ہورہا ہے، اس کو اسٹور کرنا چاہیے۔ سیلاب کی جو صورتحال ہے یہ قومی ایشو ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ قدرتی آفت نہیں رہی اور اب سیلاب بار بار آئیں گے، ہم کتنے بند باندھیں گے؟ فوری طور پر ڈیمز بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب جب بھی آتا ہے تو کہا جاتا ہے اتنے ارب ڈالرز کا نقصان ہوگیا۔ عالمی برادری، اقوامِ متحدہ سے مدد مانگتے ہیں، مگر اپنے اعمال درست نہیں کرتے۔

وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ ہم نے گزشتہ عرصے میں تجاوزات کے خلاف کتنی کارروائیاں کی ہیں، موٹروےکے اطراف جو قبضے ہوئے ہیں، ان کو کیسے ختم کیا جائے؟

ان کا کہنا تھا کہ اپنے حلقے کا دورہ کیا، لوگوں نے قبضے کرکے پلاٹ فروخت کردیے ہیں۔ میرے حلقے میں ایک ہاؤس پروجیکٹ میں 7،7 فٹ تک پانی تھا۔ سڑکوں پر بجری ڈال کر ہلکی سی مٹی ڈال کر میک کردیا گیا ہے۔

Khawaja asif
اپنے حلقے کا دورہ کیا، لوگوں نے قبضے کرکے پلاٹ فروخت کردیے ہیں۔ (فوٹو: گوگل)

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں دریا کے راستے آبادیاں کردی گئی ہیں، دریا کی گزرگاہوں پر قبضے کرکے گھر بنادیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ علی محمد خان درست کہتے ہیں کہ آمر ادوار میں ڈیمز بنے ہیں، جمہوری ادوار میں ڈیمز پر اتفاقِ رائے نہیں ہوتا۔ آمروں کے پاس طاقت ہوتی ہے، وہ طاقت سے اتفاقِ رائے پیدا کرلیتے ہیں۔ جمہوری حکومتیں اتفاقِ رائے پیدا کرنے میں ناکام ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں: ستلج کا ستایا راوی میں پھنس گیا، لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا

وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ نئے ڈیمز کی بات ہوتی ہے تو سیاسی دکانداری نہ کریں اور قوم کا سوچیں، ڈیمز پر سیاست نہ کریں، جو پانی ضائع ہورہا ہے، اس کو اسٹور کرنا چاہیے۔ سیلاب کی جو صورتحال ہے یہ قومی ایشو ہے، اس پر سیاست نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہا جاتا ہے کہ یہ قدرتی آفات ہیں۔ یہ قدرتی آفت نہیں بلکہ انسان کے اپنے ہاتھ سے بنائی آفت ہے۔ ہم نے آبی گزرگاہوں پر ہوٹل اور مکان بنا لیے ہیں اور آبی گزر گاہوں پر قبضہ کیا گیا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس