Follw Us on:

اسحاق ڈار کا افغان وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ: ’پاکستان اس مشکل گھڑی میں ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے‘

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Ishaq dar
پاکستان اس مشکل گھڑی میں ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، اسحاق ڈار (فوٹو: فائل)

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور افغانستان میں گزشتہ شب آنے والے تباہ کن زلزلے کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع اور ہزاروں افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔انہوں نے افغان عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یقین یہ دہانی کرائی کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیں: حافظ نعیم سے امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش کا ٹیلیفونک رابطہ، سیلاب سےقیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس

یاد رہے کہ گزشتہ شب افغانستان میں آنے والے زلزلے میں 600 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ صوبہ کنڑ متاثر ہوا ہے جہاں سینکڑوں افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں‘ جب کہ ہزاروں افراد زخمی ہیں۔ لاشوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے۔

متاثرہ علاقوں تک پہنچنے میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث رابطہ سڑکیں منقطع ہونے سےشدید مشکلات کا سامنا ہے۔کئی علاقوں میں موبائل نیٹ ورک سروس کام نہیں کر رہی ہے ،جس کی وجہ سے امدادی سرگرمیاں معطل ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس