امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش ڈاکٹر شفیق الرحمان نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے رابطہ کیا، سیلاب سےقیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کیااور امدادی سرگرمیوں میں ہر ممکنہ تعاون کی پیشکش کی۔
ڈاکٹر شفیق الرحمان نے کہا کہ وہ پاکستان میں سیلاب اور اس کے بعد زلزلہ کی اطلاعات پر دلی طور پر رنجیدہ ہیں، ہمارےدل پاکستان کی عوام کے لیے دھڑکتے ہیں۔ پاکستان و بنگلہ دیش کے عوام یک جان دوقالب ہیں۔
ڈاکٹر شفیق الرحمان نےالخدمت فاؤنڈیشن کے کارکنان و رضاکاران کی امدادی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار اور جماعت اسلامی پاکستان کی امدادی سرگرمیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
مزید پڑھیں: انڈیا نے دریائے چناب میں بغیر اطلاع دیے ایک بار پھر پانی چھوڑ دیا، تریموں ہیڈ پر چار لاکھ 79 ہزار کیوسک پانی
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے سیلاب کی صورتحال اور جماعت اسلامی اور الخدمت کی امدادی سرگرمیوں سےڈاکٹر شفیق الرحمان کو آگاہ کیا اور اظہار ہمدردی اور تعاون کی پیشکش پر شکریہ ادا کیا۔